Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 14

Thread: (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا

  1. #1
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذا

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 104 حدیث مرفوع مکررات 14 متفق علیہ
    سعید بن ابی مریم، نافع ابن عمر، ابن ابی ملیکہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ عائشہ جب کسی ایسی بات کو سنتیں جس کو نہ سمجھتیں تو پھر دوبارہ اس میں تفتیش کرتیں، تاکہ اس کو سمجھ لیں۔چنانچہ (ایک مرتبہ) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (قیامت میں) جس کا حساب لیا گیا اس پر (ضرور) عذاب کیا جائے گا، عائشہ کہتی ہیں (یہ سن کر) میں نے کہا کہ اللہ پاک تو یہ فرماتا ہے کہ ﴿فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾، ترجمہ ﴿پس عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا﴾، (معلوم ہوا کہ حساب کے بعد عذاب کچھ ضروری نہیں) آپ نے فرمایا یہ حساب جس کا ذکر اس آیت میں ہے درحقیقت حساب نہیں بلکہ صرف پیش کردینا ہے لیکن جس شخص سے حساب میں جانچ کی گئی وہ یقینا ہلاک ہوگا۔

  2. #2
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb حسد صرف دو چیزوں پر جائز ہے

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1324 حدیث مرفوع مکررات 6 متفق علیہ
    محمد بن مثنی، یحیی، اسماعیل، قیس، ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ حسد صرف دو چیزوں پر جائز ہے ایک وہ شخص جس کو اللہ تعالی نے مال دیا اور اس کو راہ حق پر خرچ کرنے کی قدرت دی اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالی نے حکمت (علم) دی اور وہ اس کے ذریعہ فیصلہ کرتا ہے اور اس کی تعلیم دیتا ہے۔

  3. #3
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb جب بھی کوئی جماعت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے ک

    مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 782 مکررات 0
    حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابوسعید خدری دونوں راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب بھی کوئی جماعت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے لئے بیٹھتی ہے تو ان کو وہ فرشتے گھیر لیتے ہیں (جو راستوں پر اہل ذکر کو ڈھونڈھتے پھرتے ہیں) ان کو رحمت اپنی آغوش میں لے لیتی ہے (وہ خاص رحمت جو ذاکرین اللہ کثیرا والذاکرات کے لئے مخصوص ہے) ان پر سکینہ کا نزول ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان ذکر کرنے والوں کا تذکرہ اپنے پاس والوں یعنی ملائکہ مقربین اور ارواح انبیاء میں کرتا ہے۔ (مسلم)
    تشریح: سکینہ دل کے سکون واطمینان اور خاطر جمعی کا نام ہے جس کے باعث دنیا کی لذتوں کی خواہش اور ماسواللہ کی لذت وطلب دل سے نکل جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذات میں استغراق واستحضار اور اس کی طرف توجہ کی سعادت نصیب ہوتی ہے سکینہ کا نازل ہونا اس آیت سے بھی ثابت ہے۔ الا بذکر اللہ تطمئن القلوب۔ آگاہ رہو! اللہ کے ذکر کے ذریعہ قلوب کو اطمینان وسکون حاصل ہوتا ہے۔

  4. #4
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb شہید پانچ لوگ ہیں

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 621 حدیث مرفوع مکررات 15 متفق علیہ
    قتیبہ، مالک، سمی، ابوبکر بن عبدالرحمن (کے آزاد کردہ غلام) ابوصالح سمان، ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص کسی راستہ میں چلا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں کانٹوں کی ایک شاخ پڑی ہوئی دیکھی تو اس کو ہٹا دیا پھر آپ نے فرمایا کہ شہید پانچ لوگ ہیں جو طاعون میں مرے جو پیٹ کے مرض میں مرے اور جو ڈوب کر مرے اور جو دب کر مرے اور جو اللہ کی راہ میں شہید ہوا اور آپ نے فرمایا کہ اگر لوگ کو معلوم ہو جائے کہ اذان دینے میں اور پہلی صف میں شامل ہونے میں کیا ثواب ہے اور پھر یہ نیک کام قرعہ ڈالے بغیر نصیب نہ ہو تو یقینا وہ اس پر قرعہ ڈالیں اور معلوم ہو جائے کہ سویرے نماز پڑھنے میں کیا فضیلت ہے تو بے شک اس کی طرف سبقت سے پڑھنے میں کس قدر ثواب ہے تو یقینا ان میں آکر شریک ہوں اگرچہ گھنٹوں کے بل چلنا پڑے۔

  5. #5
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb جو کوئی شخص کسی مسلمان کے جنازے کے ہمراہ ثو

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 46 حدیث مرفوع مکررات 42 متفق علیہ
    احمد بن عبداللہ بن علی منجوفی، روح، عوف، حسن ومحمد، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کوئی شخص کسی مسلمان کے جنازے کے ہمراہ ایمان کا کام اور ثواب سمجھ کر جاتا ہے اور جب تک اس پر نماز نہ پڑھ لی جائے اور اس کے دفن سے فراغت نہ کرلی جائے اس کے ہمراہ رہتا ہے تو وہ دو حصہ ثواب کے لیکر لوٹتا ہے، ہر حصہ احد (پہاڑ) کے برابر ہوتا ہے اور جو شخص جنازے پر نماز پڑھ لے اور دفن کئے جانے سے قبل لوٹ آئے، تو وہ ایک قیراط ثواب لے کر لوٹتا ہے، عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ موذن نے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے اور بیان کیا کہ ہم سے بروایت عوف، محمد ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا۔

  6. #6
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb اللہ تعالی نے کہا تین آدمی ہیں جن کا میں قیا&#

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 2127 حدیث قدسی مکررات 3
    یوسف بن محمد، یحیی بن سلیم، اسماعیل بن امیہ، سعد بن ابی سعید، ابوہریرہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی نے کہا تین آدمی ہیں جن کا میں قیامت کے دن دشمن ہوں گا ایک وہ شخص جس نے میرا واسطہ دے کر عہد کیا پھر بے وفائی کی دوسرے وہ شخص جس نے کسی آزاد کو بیچ دیا اور اس کی قیمت کھائی تیسرے وہ شخص جس نے کسی مزدور کو کام پر لگایا اس سے کام پورا لیا اور اس کی مزدوری نہ دی۔

  7. #7
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb ایک کتے کو دیکھا کہ وہ پیاس کے سبب گیلی مٹی ک&

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 173 حدیث مرفوع مکررات 9 متفق علیہ
    اسحاق، عبدالصمد، عبدالرحمن بن عبداللہ بن دینار ، ابوصلاح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا پہلے زمانہ میں ایک شخص نے ایک کتے کو دیکھا کہ وہ پیاس کے سبب گیلی مٹی کھا رہا ہے، اس شخص نے موزہ لیا اور اس (کتے) کے لئے اس سے پانی بھرنے لگا، یہاں تک کہ اسے سیراب کردیا اللہ تعالی نے اسے (اس کا) ثواب دیا اور اسے جنت میں داخل کردیا، احمد بن شبیب نہ کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بواسطہ یونس، ابن شہاب، حمزہ بن عبداللہ ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں کتے مسجد میں آجاتے تھے، تو صحابہ اس کے سبب سے پانی نہ چھڑکتے تھے۔

  8. #8
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb اگر کافر کل رحمت کا جان لیتے

    صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 1390 حدیث مرفوع مکررات 34 متفق علیہ
    قتیبہ بن سعید، یعقوب بن عبدالرحمن، عمرو بن ابی عمرو، سعید بن ابی سعید مقبری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے جس دن رحمت کو پیدا کیا تو اس دن اس کے سو حصے کئے۔ ننانوے حصے تو اپنے پاس رکھے۔ اور اپنی ساری مخلوق میں ایک حصہ بھیج دیا اگر کافر کل رحمت کا جان لیتے، جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، تو جنت سے مایوس نہ ہوتے اور اگر ایمان دار اللہ تعالیٰ کے ہاں کے پوری عذاب کی خبرجان لیں، تو جہنم سے (کبھی بھی) بے خوف نہ ہوں۔

  9. #9
    iqu-76's Avatar
    iqu-76 is offline Senior Member+
    Last Online
    17th June 2011 @ 07:05 PM
    Join Date
    01 Jun 2009
    Location
    LAhore
    Posts
    476
    Threads
    30
    Credits
    124
    Thanked
    36

    Default

    English main translate kar sakte hain par jitna samjh aya hai us se Achi Sharing hai
    JazakAllah

  10. #10
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے

    صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 2097 حدیث مرفوع مکررات 19 متفق علیہ
    عبد اللہ بن محمد، ہشام بن یوسف، معمر، زہری، ابوعبید سعد بن عبید (عبدالرحمن بن ازہر کے آزاد کردہ) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے اس لئے کہ یا تو نیکوکار ہوگا، تو بہت ممکن ہے کہ وہ اور نیکی کرے، یا بد کار ہوگا تو بہت ممکن ہے کہ وہ باز آ جائے۔

  11. #11
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb میری امت کے لوگ قیامت کے دن وضو کے نشانات کے &

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 137 حدیث مرفوع مکررات 14
    یحیی بن بکیر، لیث، خالد، سعید بن ابی ہلال، نعیم مجمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں (ایک مرتبہ) ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے ہمراہ مسجد کی چھت پر چڑھا، تو انہوں نے (وہاں) وضو کیا (اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت کے لوگ قیامت کے دن وضو کے نشانات کے سبب سے غر محجلون (کہہ کر) پکارے جائیں گے، تو تم میں سے جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی چمک میں زیادتی حاصل کرے تو (وضوکی تکمیل کرکے) ایسا کرے۔

  12. #12
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb قیامت کے دن سب لوگوں سے زیادہ حصہ آپ کی شفاع&#

    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 99 حدیث مرفوع مکررات 2
    عبد العزیز بن عبداللہ ، سلیمان، عمرو بن ابی عمرو، سعید بن ابی سعید مقبری ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا یا رسول اللہ قیامت کے دن سب لوگوں سے زیادہ حصہ آپ کی شفاعت سے کس کو ملے گا؟ رسول اللہ نے فرمایا کہ مجھے یقینی طور پر یہ خیال تھا کہ ابوہریرہ تم سے پہلے کوئی یہ بات مجھ سے نہ پوچھے گا، کیونکہ میں نے تمہاری حرص حدیث پر دیکھ لی تھی، سب سے زیادہ فیض یاب میری شفاعت سے قیامت کے دن وہ شخص ہوگا جو صدق دل سے یا اپنے خالص جی سےلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہہ دے۔

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Answered ¤¤حضرت اسماعیل (ع) کو جس چٹان پر ذبح کیا¤¤
    By Asadraza786 in forum Contest Section
    Replies: 8
    Last Post: 9th June 2015, 11:03 AM
  2. Solved ذرا حساب میں اپنی قابلیت تو دکھائیں
    By Ali-Ahmad in forum Contest Section
    Replies: 11
    Last Post: 4th October 2011, 01:08 AM
  3. Replies: 15
    Last Post: 19th June 2011, 05:34 PM
  4. Replies: 41
    Last Post: 15th July 2010, 12:39 PM
  5. Replies: 2
    Last Post: 20th November 2009, 11:17 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •