Results 1 to 2 of 2

Thread: نصف بھارتی دفاعی سامان ناکارہ اور پرانا ہ 

  1. #1
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default نصف بھارتی دفاعی سامان ناکارہ اور پرانا ہ 

    نئی دہلی… فارن ڈیسک… بھارت کے دفاعی سازوسامان کی نصف تعداد ناکارہ اور پرانی ہوچکی ہے۔ بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کا صرف 15 فی صد فوجی سازوسامان جدید ہے۔ بھارت کے دفاعی سیکٹر پر پہلی جامع رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کا نصف فوجی سازوسامان پرانا اور ناکارہ ہو چکا ہے اوراسے جدید اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ ممبئی حملوں کے فوری بعد بھارت نے اپنے دفاعی سامان کی خریداری کی پالیسی میں تبدیلی کی تاہم رپورٹ میں ملک کے سیکورٹی نظام کوانتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے بعد ملک کی اندرونی سیکورٹی کو بہتر کرنے پر توجہ دی گئی ہے اور اس سلسلے میں نجی فرموں کا تعاون درکار ہے جو مقامی طور پر سازوسامان تیار کر سکیں۔ حکومت کے خیال میں سوویت دور کے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان اور چین سے مبینہ خطرات کا مقابلہ کیا جاسکے۔1990 سے مختلف حادثوں میں روسی ساختہ مگ طیارے تباہ ہوچکے ہیں، جس کا سبب بھارتی ائیر فورس نے ان کی ساخت میں نقص قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت دنیا میں دفاع پر خرچ کرنے میں دسویں نمبر پر ہے اور عالمی دفاعی اخراجات میں بھارت کا دو فی صد حصہ ہے۔ امریکا، برطانیہ، چین، فرانس اور جاپان سب سے زیادہ عالمی دفاعی بجٹ خرچ کرتے ہیں۔

  2. #2
    Shaikh Brothers's Avatar
    Shaikh Brothers is offline Senior Member+
    Last Online
    11th September 2013 @ 09:52 AM
    Join Date
    17 Jun 2009
    Location
    Karachi...
    Posts
    6,997
    Threads
    202
    Credits
    975
    Thanked
    315

    Default

    Thanks for sharing ane wali kuch arse main india ka jo plan hai israil america aur russia se amrs perchase kerne ka oss se pakistan ki hawa nikal gai hai janab

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 25th May 2017, 03:27 PM
  2. Replies: 11
    Last Post: 25th January 2014, 08:23 PM
  3. Replies: 2
    Last Post: 15th October 2011, 03:23 PM
  4. Replies: 17
    Last Post: 9th May 2011, 08:50 PM
  5. Replies: 4
    Last Post: 17th February 2010, 03:08 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •