اسلام آباد …اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائسنزکے مدرچائلڈوارڈ کے باتھ روم سے دو روز کی نوازائیدہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق اس بچی کی دو روز پہلے پیدائش اسی وارڈ میں ہوئی تھی جس کے بعد زچہ وبچہ خیریت سے ہونے پر انہیں ڈسچارج کردیا گیالیکن دو روز بعد بچی کی ماں اسپتال آئی اور مردہ حالت میں بچی کو اسپتال کے باتھ روم میں چھوڑ گئی۔ذرائع کے مطابق اس خاتون کی پہلے سے 3 بیٹیاں تھیں اور چوتھی بیٹی کی پیدائش پر اس کے شوہر نے اس عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ بچی کو مار کر یہاں چھوڑ گئی۔اسپتال حکام نے ماں کو بلاکرلاش اس کے حوالے کی ہے لیکن کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔اسپتال انتظامیہ کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن ان کی طرف سے کوئی بھی جواب نہ دیاگیا۔
Bookmarks