کراچی …ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں تقریباً تین ماہ میں52 ہزار بجلی چور پکڑے گئے جن پر4ارب روپے کے جرمانے اور واجبات تھے۔جیو نیوز کے پروگرام ایک سے دو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ4ارب روپے کے واجبات اور جرمانوں میں سے2ارب75 کروڑ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات کے اعتبار سے پشاور، کوئٹہ اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات سب سے زیادہ ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری سے نجی ادارے، فیکٹریاں اورگھریلوصارفین سمیت سب فائدہ اٹھاتے ہیں۔
Bookmarks