اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے کسی پر ذاتی حملے کئے نہ ہی کسی پر الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں یا ایوان میں بات نہ کرسکوں۔ 26سال سے سیاست میں ایک ہی جماعت اور ایک ہی شخص کے ساتھ ہوں، اگر کوئی پنگا لے گا تو اس کا جواب ضرور دوں گا۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کسی پر ذاتی حملے نہیں کئے نہ ہی کبھی کسی پر بد عنوانی یا کرپشن کا الزام لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی اگر پاکستان آتے ہیں تو انہیں پاکستانیوں کی بھی آواز سننا ہو گی۔
Bookmarks