اسلام آباد…ایف بی آر کے چیئرمین سہیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران محاصل کی وصولی تسلی بخش رہنے کے باعث اب وزیرستان آپریشن اور دیگر مقاصد کیلئے16 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز موٴخرکردی گئی۔فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے چیئر مین سہیل احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزیرستان آپریشن اور دیگر مقاصد کیلئے16ارب روپے سے زائد اضافی ٹیکس کی تجویز کو موٴ خر کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اضافی ٹیکس نہ لگانے کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا گیاہے۔چیئرمیں ایف بی آر نے مزیدکہا کہ رواں مالی سال کے دوران ہدف کردہ1380 ارب روپے کے محصولات حاصل کر لیے جائیں گے جبکہ اضافی16 ارب روپے کے لیے اخراجات میں کمی کرتے ہوئے بجٹ میں گنجائش پیدا کی جائے گی۔
Bookmarks