Results 1 to 2 of 2

Thread: ورجینیا : پاکستان میں ڈرون حملے کیخلاف 16جنو&#

  1. #1
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default ورجینیا : پاکستان میں ڈرون حملے کیخلاف 16جنو&#

    ٹیکساس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملوں میں 700 سے زائد بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر 16 جنوری کو سی آئی اے ہیڈکوارٹر ورجینیا میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔جس میں امریکہ کی معروف انسانی حقوق کی تنظیمیں اورعہدیداران شریک ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدربش کے دور حکومت میں ہزاروں امریکیوں کو جنگ کیخلاف مظاہرے اور ریلیوں کے ذریعے متحرک اور ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے والی خاتون سنڈی شیعان کی قیادت میں پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف مظاہرہ کا اعلان کیاگیا ہے جس میں معروف انسانی حقوق کی علمبردار سابق رکن امریکی کانگریس سنتھیا میکنی، کیتھی کیلی، ڈیبراسوت، بروک گینن، جوشا اسمتھ، ڈیوڈ روس سمیت فورڈ پیس سینٹر ٹیکساس کے بانی امریکن نژاد پاکستانی ہادی جواد مظاہرے کی قیادت کریں گے۔اس حوالے سے ہادی جواد نے کہاکہ ہم لوگوں نے انتخابات میں اوباما کی حمایت اس لئے کی تھی کہ وہ دنیا میں امن قائم کرنے کا پروگرام لیکر سامنے آئے تھے لیکن اب وقت گزر جانے کے بعد بھی بش دور حکومت اور اوباما کی پالیسیاں جنگ سے متعلق ایک نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اوباما دور حکومت میں پاکستان پر 45 ڈرون حملے کئے گئے جس میں صرف 5 القاعدہ کے اراکین مارے گئے جبکہ 700 بے گناہ شہری ہلاک کئے گئے جوکہ ایک قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بش دور حکومت میں ان کی جارحانہ اور جنگجو پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی اور سنڈی شیعان نے ہزاروں امریکیوں کو اس جنگ کے خلاف متحرک کیا اور امریکی عوام روڈوں پر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم بے گناہ لوگوں کو ان ڈرون حملوں سے بچائیں ۔اس سلسلے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما آفتاب صدیقی نے کہاکہمریکن پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ اس مظاہرہ میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

  2. #2
    msamib4u's Avatar
    msamib4u is offline Senior Member+
    Last Online
    7th February 2011 @ 07:42 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    multan
    Age
    34
    Posts
    4,269
    Threads
    56
    Credits
    945
    Thanked
    439

    Default

    thnx 4 info.

    __________________

    Ek saWaL eK jWaB



Similar Threads

  1. Replies: 29
    Last Post: 18th November 2020, 08:56 PM
  2. Replies: 7
    Last Post: 28th January 2013, 01:35 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 10th December 2010, 09:29 PM
  4. Replies: 9
    Last Post: 3rd December 2009, 01:34 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •