Results 1 to 3 of 3

Thread: جلد کرپشن اورکرپٹ مافیا . جنگ. عمران خان

  1. #1
    waseem1963's Avatar
    waseem1963 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th September 2020 @ 04:59 PM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Age
    60
    Posts
    1,782
    Threads
    816
    Credits
    1,235
    Thanked
    601

    Arrow جلد کرپشن اورکرپٹ مافیا . جنگ. عمران خان



    جلد کرپشن اورکرپٹ مافیا کیخلاف جنگ چھڑنے والی ہے، عمران خان

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ناکام قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وصیت یا وراثت سے کوئی لیڈ ر نہیں بن جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مخلص، اہل، دیانتدار افراد کی کمی نہیں صرف ان کو پالش کرکے ان کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ڈر ہے کہ اگر کرپشن کے حمام کے ننگوں کو کیا گیا توان کا ننگ بھی ظاہر ہوجائگا۔ اس لئے وہ آصف زرداری کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں لیکن اگر سپریم کورٹ کو کام نہ کرنے دیا گیا تو ہم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ اورہمارا لانگ مارچ کسی پر اسرارفون کال پر گوجرانوالہ میں نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر قابض افراد کاغذ کے ایک ٹکڑ ے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ کو بناد بنا کرلیڈ ر بنے ہوئے ہیں لیکن ہم کہتے ہیں کہ ذہانت اور صلاحیت اور قیادت نہ تو وصیت اور نہ وراثت سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسلمانوں کی خلافت کا فیصلہ مسلمانوں کے نیک، متقی اور پارسا لوگ کرتے تھے۔ حکومت قائم رہی اور جب وصیت کا سلسلہ شروع ہوا تو حکومت بادشاہت میں تبدیل ہوگئی۔ اورجب بادشاہت وراثت کی مرہون منت ہوئی تو مسلمانوں کی ریاست کو زوال آنا شروع ہوگیا۔ پاکستان میں بھی سیاست اس روش کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر قوم کو اعتماد میں لے کر رہنمائی کرتا ہے۔ بند کمروں میں فیصلے کرکے عوام پر ٹھونسنا قیادت نہیں، غاصبوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سیاسی قیادت نے نہیں میڈیا نے شعور دیا ہے۔ مشرف کو شکوہ تھا کہ انہیں میڈیا نے ڈبو دیا ہے۔ آصف زرداری واویلہ کر رہے ہیں کہ میڈیا ان کے خلاف سازش کرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے۔ اب واپس بند کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ میں ملک کے اندر کرپشن کیخلاف جنگ چھڑنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آصف زرداری کے خلاف مقدمات قائم کئے۔ اب انہیں ڈر ہے کہ زرداری ان کے خلاف مقدمات قائم نہ کریں۔ اس لئے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال میں مختلف حکومتوں نے 40 ارب ڈالر قرضہ لیا۔ مگر موجودہ حکومت نے دو سال میں 15 ارب ڈالر قرض لیا۔ اس قرض کی اقسا ط اور سود پر ہر سال آٹھ سو ارب ڈالر دینے سے ترقیاتی عمل اور صحت و تعلیم کے شعبے متاثر ہیں۔

  2. #2
    Truth Lover's Avatar
    Truth Lover is offline Senior Member+
    Last Online
    26th January 2014 @ 12:12 AM
    Join Date
    15 Dec 2009
    Gender
    Male
    Posts
    2,584
    Threads
    163
    Credits
    945
    Thanked
    345

    Default

    hmmmm

  3. #3
    Decent123 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd May 2012 @ 03:54 PM
    Join Date
    01 Jul 2009
    Posts
    527
    Threads
    68
    Credits
    0
    Thanked
    135

    Default

    tru

Similar Threads

  1. Replies: 24
    Last Post: 16th March 2014, 06:36 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 1st November 2011, 10:41 PM
  3. Replies: 20
    Last Post: 29th June 2011, 03:44 PM
  4. Replies: 7
    Last Post: 5th January 2011, 07:56 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •