Results 1 to 2 of 2

Thread: مذاکرات کے دوران کبھی قرآن درمیان میں نہی¬

  1. #1
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default مذاکرات کے دوران کبھی قرآن درمیان میں نہی¬

    لاہور…صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ شریف برادران سے مذاکرات کے دوران کبھی قرآن پاک کو درمیان میں نہیں لائے، وہ اس الزام کی سرکاری طورپر تردیدکرتے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ وہ بھارت سے تمام معاملات ڈائیلاگ کے ذریعے طے کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔لاہورمیں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدرآصف علی زرداری نے کہا انہیں نوازشریف اورشہبازشریف پر اعتماد ہے اگر وہ ان پر اعتماد نہیں کرتے تو یہ ان کی سیاست ہے، سیاست سیاست کھیلنا ان کا جمہوری حق ہے اس سے انہیں فائدہ پہنچتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ نوازشریف اورشہبازشریف کی واپسی پر ان سے ملاقات ضرور کرینگے۔صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں جمہوریت کے حوالے سے آرمی چیف پر مکمل اعتماد ہے توصد ر نے جواب دیا کہ یس، کیوں نہیں۔صدر نے کہا کہ جب وہ اپنے خلاف سازش کا ذکرکرتے ہیں تو اس کا مطلب قوم کو ہوشیار رکھنا ہوتا ہے کیونکہ پاکستان میں جب بھی جمہوریت آئی تو اسکے خلاف سازشیں کی گئیں۔صدر زرداری نے کہا کہ تین صوبوں نے بغیر کہے انہیں اعتماد کا ووٹ دیا ہے اوروہ اپنے حق میں پنجاب اسمبلی سے قرارداد منظورکرانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔صدر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹوشہید کے عدالتی قتل پر پارلیمنٹ کو معذرت کرنی چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ سترھویں ترمیم عملی طورپرختم ہوچکی ہے کاغذی کارروائی کے لیے پروسیجرسے گزررہے ہیں ۔سینئرصحافیوں کے سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ امریکہ سے انڈرسٹینڈگ بڑھے گی ،امریکی حکومت سے تعلقات میں ٹرننگ پوائنٹ نہیں آیا۔

  2. #2
    masoom no 1 is offline Member
    Last Online
    19th August 2017 @ 06:52 PM
    Join Date
    21 Oct 2007
    Location
    belgium
    Posts
    8,935
    Threads
    239
    Thanked
    586

    Default

    thanks 4 sharing

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 10th June 2015, 05:06 PM
  2. Solved نماز کا ذکر قران مجید میں کتنی بار آیا ھے
    By Niaz Bozdar in forum Contest Section
    Replies: 5
    Last Post: 11th July 2014, 08:20 AM
  3. Replies: 25
    Last Post: 15th February 2011, 06:09 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •