کابل …پاکستان،افغانستان اور ایران کے وزرا خارجہ کا ایک اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں افغانستان سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا ۔ افغانستان سے متعلق سہ فریقی اجلاس کیلئے افغان وزیر خارجہ آج جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان آ رہے ہیں،کل ہونیوالے وزرا خارجہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ افغانستان میں امن و امان کے قیام میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
Bookmarks