Results 1 to 9 of 9

Thread: لاہور میں زرداری کی پنجابی تقری

  1. #1
    A_R_MANI..... is offline Member
    Last Online
    25th March 2010 @ 11:54 PM
    Join Date
    15 Mar 2009
    Location
    «------•}I|[ITDUNYA ]|I{•------»
    Posts
    3,773
    Threads
    256
    Thanked
    306

    Default لاہور میں زرداری کی پنجابی تقری

    لاہور میں زرداری کی پنجابی تقری


    صدر نے کہا کہ گورنر پنجاب نے
    ان کے سر پر پنجاب کی پگ
    رکھی ہے تو اب وہ خطاب
    بھی پنجابی میں ہی کریں گے

    پاکستان کے صدر آصف زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر مہینے ایک ہفتہ لاہور میں قیام کیا کریں گے اور دربار لگا کر مسائل کا حل یہیں کیا کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    صدر آصف زرداری نے یہ خطاب پنجابی میں کیا۔ انہوں نے پنجاب کے روایتی لباس کا حصہ پگڑی (پگ) پہن رکھی تھی۔

    صدر آصف زرداری نے کہاکہ ’گورنر پنجاب صاحب مینوں پنجاب دی پگ پہنائی اے تے مینوں پنجابی اچ تقریر کرنی چائی دی اے۔ میں پنجابی ایتھے لاہور تے پنجاب دی جیلاں تے سکھی اے تے کافی دن ہوگئے نے میں پنجابی اچ گل نہیں کیتی تو ہوسکدا تھوڑی جیی میری پنجابی خراب اے اوہدی مینوں معافی اے۔‘

    (گورنر پنجاب صاحب نے مجھے پنجاب کی پگڑی پہنائی ہے تو مجھے پنجابی میں تقریر کرنی چاہیے۔میں پنجابی یہاں لاہوراور پنجاب کی جیلوں میں سیکھی تھی اور اب کافی دن ہوگئےہیں میںنے پنجابی میں بات نہیں کی اس لیے ہوسکتا ہے کہ تھوڑی سی میری پنجابی خراب ہو اس کی مجھے معافی ہے۔)

    صدر آصف زرداری نے کہا کہ ’میں نے پروگرام بنایا ہے ہر مہینے ایک ہفتے میں آپ لوگوں کے درمیان رہا کروں گا یہاں میں دربار لگاؤں گا دربار میں ورکروں کو بلاؤں گا یہاں وزیروں کا بٹھاؤں گا اور اس کے بعد فیصلے ہوں گے۔ہر فیصلہ میں یہاں آکر ہی کیا کروں گا۔‘

    صدر آصف زرداری نے کہا کہ انہیں علم ہے کہ کارکنوں کے کام نہیں ہورہے ہیں انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں۔ وہ غریبوں کے مسائل سے آگاہ ہیں انہیں علم ہے کہ جب بجلی نہیں ہوتی تو کیا ہوتا ہے اور جب گیس نہ ہونے کی وجہ سے چولہا نہیں جلتا تو روٹی پکاتی خاتون خانہ پر کیا گزرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مسئلے بڑے زمانے سے اکٹھے ہوئے انہیں تین چھ یا ڈیڑھ سال میں ختم نہیں ہوسکتے لیکن پی پی کے ورکروں اورعوام کو یہ علم ہونا چاہیے کہ صدر پاکستان کو غریب کی آواز آرہی ہے۔اسے مسکین کی مزدور کی ہر کارکن ہر ہاری کی آواز آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا وہ چین، آسٹریلیا یا امریکہ جاتے ہیں تو غریبوں کے لیے جاتے ہیں وہ سات سو ملین ڈالر لے کر آئے ہیں اس رقم سے بتیس ڈیم بننے ہیں اور ان میں چار سے چھ ڈیم پنجاب میں بنیں گے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ ’پانی کا بڑا مسئلہ ہے۔کشمیر کی جنگ صرف ایک جنگ نہیں ہے یہ ایک زمین کا ہی مسئلہ نہیں ہے بات یہ ہے کہ ہمیں پانی کا مسئلہ ہے۔ ہمارے آنے والے بچوں کا مسئلہ ہے کل ہمارے بچوں کے بچوں کو پانی کا مسئلہ ہوگا اسی لیے میں پورے ملک میں ڈیم بناتا پھررہا ہوں تاکہ آنے والی نسلوں کو تکلیف نہ ہو۔‘

    انہوں نے کہا کہ جو ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے کیا اس کا پھل ہم کھا رہے ہیں اور جو ہم کریں گے وہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ہوگا۔وہ آنے والی نسلوں کے لیے سوچ رہے ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہے اسی لیے وہ مفاہمت کی حکومت کی بات کرتی ہے اور اداروں کی عزت چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے نہیں ہوں گے توجمہوریت نہیں رہے گی اور پاکستان نہیں چل سکے گا ۔اگر پاکستان کو کچھ ہوتا ہے تو پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے کیونکہ وہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔

    صدر آصف زرداری بدھ کو ہی لاہور پہنچے ہیں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ وہ یہ ہفتے لاہور میں ہی گزاریں گے اور سرکاری امور نمٹانے کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔صدر نے جمعرات کو گورنر ہاؤس میں مصروف دن گزارا پارٹی عہدیداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفود سے ملاقاتوں کے علاوہ اخبارات کے مدیران سے بھی ملاقات کی۔

    وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا صدر آصف زرداری پنجاب کے بعد بلوچستان جائیں گے اور جس طرح انہوں نے پنجاب میں مقامی زبان میں بات کی ہے اسی طرح بلوچستان میں بھی وہ وہاں کی مقامی زبان میں خطاب کریں گے۔

  2. #2
    Join Date
    17 Nov 2006
    Location
    Sialkot
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    1,421
    Threads
    69
    Credits
    1,008
    Thanked
    81

    Default

    good

  3. #3
    A_R_MANI..... is offline Member
    Last Online
    25th March 2010 @ 11:54 PM
    Join Date
    15 Mar 2009
    Location
    «------•}I|[ITDUNYA ]|I{•------»
    Posts
    3,773
    Threads
    256
    Credits
    0
    Thanked
    306

    Default

    Quote saher sajjad said: View Post
    good
    Thanks For Reply

  4. #4
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Hmmm.
    Thanks For SharinG JanaB

  5. #5
    A_R_MANI..... is offline Member
    Last Online
    25th March 2010 @ 11:54 PM
    Join Date
    15 Mar 2009
    Location
    «------•}I|[ITDUNYA ]|I{•------»
    Posts
    3,773
    Threads
    256
    Credits
    0
    Thanked
    306

    Default

    Quote Fritzie said: View Post
    Hmmm.
    Thanks For SharinG JanaB
    Thanks For Your Reply Bro...

  6. #6
    msamib4u's Avatar
    msamib4u is offline Senior Member+
    Last Online
    7th February 2011 @ 07:42 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    multan
    Age
    34
    Posts
    4,269
    Threads
    56
    Credits
    945
    Thanked
    439

    Default

    Thnx 4 this brother

    __________________
    10


    Aao Ek Sajda karein Aalam-E-Madhoshi mein
    Log kehtay hein Saghar ko KHUDA Yaad nahi


    http://www.itdunya.com/showthread.php?t=158738

  7. #7
    A_R_MANI..... is offline Member
    Last Online
    25th March 2010 @ 11:54 PM
    Join Date
    15 Mar 2009
    Location
    «------•}I|[ITDUNYA ]|I{•------»
    Posts
    3,773
    Threads
    256
    Credits
    0
    Thanked
    306

    Default

    Thanks For Your Reply ...

  8. #8
    Aasi_786's Avatar
    Aasi_786 is offline Advance Member
    Last Online
    2nd February 2024 @ 10:00 PM
    Join Date
    14 Jan 2008
    Location
    Islamabad
    Posts
    19,001
    Threads
    2012
    Credits
    1,386
    Thanked
    1109

    Default

    Thanks for iNfooo

  9. #9
    A_R_MANI..... is offline Member
    Last Online
    25th March 2010 @ 11:54 PM
    Join Date
    15 Mar 2009
    Location
    «------•}I|[ITDUNYA ]|I{•------»
    Posts
    3,773
    Threads
    256
    Credits
    0
    Thanked
    306

    Default

    Quote msamib4u said: View Post
    Thnx 4 this brother

    __________________
    10


    Aao Ek Sajda karein Aalam-E-Madhoshi mein
    Log kehtay hein Saghar ko KHUDA Yaad nahi


    http://www.itdunya.com/showthread.php?t=158738
    Thanks

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 24th September 2013, 07:38 AM
  2. Replies: 8
    Last Post: 16th March 2013, 12:23 AM
  3. Replies: 10
    Last Post: 3rd November 2011, 07:55 AM
  4. Replies: 0
    Last Post: 11th August 2011, 06:18 AM
  5. Replies: 1
    Last Post: 21st November 2009, 11:51 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •