لاہور ... صدر آصف زرداری اور وزیر یوسف رضا گیلانی نے اپنے دستخطوں سے پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی کی مہم کا آغاز کردیا،پارٹی کے پہلے ممبر چیرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔گورنر ہاوس پنجاب میں منعقد تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنیت سازی مہم کا آغاز میں صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پارٹی رکنیت کے فارم پر دستخط کر دیئے، نئی رکنیت سازی مہم کے پہلے ممبر پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو ذرداری ہیں، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نئے کارکن کے علاوہ پرانے کارکن بھی فارمز بھر کر پارٹی کے ساتھ وابستگی کا اعادہ کریں، صدر آصف زرداری نے کہاکہ آمروں کی سازشوں کے پیپلز پارٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے، صدر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ جمہوریت کے لیے قربانیوں سے بھری پڑی ہے، آصف زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے نئے رکنیت سازی کا مقصد پیپلز پارٹی کو نئی نسل کو منتقل کرنا ہے ۔
Bookmarks