وانا…پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات جاری رکھتے ہوئے دو مشتبہ دہشت گرد پکڑلئے ہیں جبکہ عسکریت پسندوں کے16ٹھکانوں کوکلیئر کر لیا گیا ہے۔ سوات میں بھی چھ مشتبہ شدت پسند پکڑے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات میں جنڈولہ سیکٹر کے علاقہ حسن خیل اور بنوں سے دو مشتبہ دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتارکیاگیا۔ رزمک سیکٹر کے علاقہ پش زیارت میں فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس پر موٴثر جوابی کارروائی کی گئی۔اسی سیکٹر میں مکین کے قریب دہشت گردوں کے16 ٹھکانے کلیئرکردیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سوات میں جاری آپریشن راہ راست میں مختلف علاقوں سے6 مشتبہ دہست گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیاہے جبکہ زرہ خیلہ میں ایک دہشت گردنے رضاکارانہ گرفتاری دی ہے۔
Bookmarks