ہنزہ…ہنزہ کے گاؤں عطا آباد میں لینڈ سلائیڈنگ اوردریائے ہنزہ کا بہاؤ رکنے سے بننے والی جھیل کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔جس سے ہنزہ اور بالائی ہنزہ کے درمیان زمینی راستہ زیر آب آگیاہے۔گلگت بلتستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے عطا آباد اور گردو نواح کاعلاقہ پیدل آمد ورفت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ عطاآباد کے متاثرہ مقام پر وقفے وقفے سے لینڈسلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کے سوست ہنزہ سیکشن کی بحالی کے کام میں مشکلات کاسامنا ہے ۔دوسری طرف مختلف امدادی اداروں کی جانب سے بالائی ہنزہ اور متاثرین عطا آباد کے لیے مزید امدادی سامان بھجوایا گیا ہے ۔
Bookmarks