اسلام آباد…ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک اور سرد موسم جب کہ میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے اکثر مقامات پر موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند رہے گی۔ملک میں آج کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 14سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔آج صبح اسلام آباد اور لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4سینٹی گریڈ،کراچی11، پشاور4،کوئٹہ منفی2 اور مظفرآباد میں1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Bookmarks