السلام علیکم دوستو
اس ویب سائٹ پر جا کر آپ اپنے کمپیوٹر میں چلنے والے تمام پروگرامز/ پراسیس سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں۔ کوئی پراسیس کیوں چل رہا ہے اور کیا کام کر رہا ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ جان سکتے ہیں کہ کون سے پراسیس کو چلنا چاہیے اور کونسے کو نہیں۔
یوں تو ونڈوز میں سینکڑوں پراسیس موجود ہیں ، کچھ مینوفکچرر کی طرف سے آتے ہیں جب کہ کچھ آپ کے کمپیوٹر میں بعد میں آ جاتے ہیں اور آپکے کمپیوٹر سے قیمتی ڈیٹا چراتے ہیں یا اسے خراب کر دیتے ہیں۔ خطرناک پراسیس فائلز کو سرخ رنگ میں*دکھایا گیا ہے اوردیگر کو سبز رنگ سے۔
اس سائٹ کی طرف سے ایک ٹاسک مینجر نامی پروگرام بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے مفت مہیا کیا گیا ہے جو آپکے کمپیوٹر میں چلنے والے پروگرامز اور پراسیس کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔
سائٹ کا ربط یہ رہا۔
http://fileinspect.com/
Screenshot
Bookmarks