ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناکر نجکاری کریں گے، سنیٹر وقار احمد خان
لاہور…وفاقی وزیر برائے نجکاری اور سرمایہ کاری سینیٹر وقار احمد خان نے کہا ہے کہ ریلوے کی نجکاری عوام کیلئے کی جا رہی ہے تاہم یہ نجکاری اسے منافع بخش ادارہ بنانے کے بعد کی جائیگی۔لاہور میں ریلوے افسران سے میٹنگ کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرنجکاری وقار احمد خان نے کہا کہ ریلوے اس سال منافع بخش ادارہ بنادیا جائیگا تاہم نجکاری کی صورت میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے80ا دارے ایسے ہیں جن کے12فیصد حصص ان کے ملازمین کومنتقل کیے جائیں گے ۔ان کاکہناتھاکہ اس سال انفراسٹرکچر کوبہتر کیا جا ئے گا جبکہ تمام شیئرز ہولڈرز کا منافع میں حصہ ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریلوے اپنے اخراجات اور قرضے خود کما کر واپس کرے گا۔
Bookmarks