سیالکوٹ …بھارت کی طرف سے رات گئے سیالکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی پاکستان رینجرز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ترجمان پاکستان رینجرز کا کہناہے کہ گذشتہ روزرات گئے بھارت کی طرف سے فائرنگ کے دوران خود کار ہتھیاراستعمال کیے گئے۔ پاکستان رینجرزکی جوابی کارروائی پر بھارت کی طرف سے فائرنگ بندہوگئی۔ترجمان رینجرز نے جیونیوزسے گفتگومیں انتباہ کیاکہ بھارت کی طرف سے دوبارہ ایسی بزدلانہ کارروائی کی گئی تو اس کا بھرپورجواب دینگے۔