Results 1 to 2 of 2

Thread: کینیڈا میںپاکستانی نژاد شہری کو عمر قید ک®

  1. #1
    zaheer110786 is offline Senior Member+
    Last Online
    24th February 2014 @ 10:01 PM
    Join Date
    23 Apr 2009
    Posts
    291
    Threads
    84
    Credits
    0
    Thanked
    41

    Default کینیڈا میںپاکستانی نژاد شہری کو عمر قید ک®

    کینیڈا میںپاکستانی نژاد شہری کو عمر قید کی سزا



    کینیڈا کی ایک عدالت نے کینیڈین شہری زکریاعمارہ کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

    چوبیس سالہ زکریاپر الزام تھا کہ وہ ٹورنٹو اسٹاک ایکس چینج، کینیڈاکی خفیہ ایجنسی اور ملٹری بیس کے باہر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جس کا مقصد حکومت کو مجبور کرنا تھا کہ وہ افغانستان سے اپنی افواج کو واپس بلا لے۔

    کینیڈا کی پولیس نے زکریا سمیت سترہ افراد کو دو ہزار چھ میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے زکریا کے ایک ساتھی پاکستانی نژاد سعد گایا کو بھی بارہ سال قید کی سزا سنائی۔

    چوبیس سالہ ذکریا عمارہ اکتوبر میں ایک دہشت گرد گروپ کی رہنمائی کرنے کا اعتراف کر چکے تھے۔

    عمارہ کو سنہ دو ہزار چھ میں سترہ اور افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ عمارہ کو سزا سناتے ہوئے جج نے کہا کہ وہ کینیڈا کی تاریخ کی بدترین جرم کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ عمارہ نے انٹرنیٹ کے ذریعے فرٹلائزر یعنی زرعی کھاد سے بم بنانا سیکھا۔

    استغاثے کا کہنا تھا کہ انہوں نے فرٹلائزر امونیئم نائٹریٹ کی بڑی تعداد خریدنے کی کوشش کی تھی جس کو وہ کرائے پر لیے ہوئے ٹرکوں پر بھر ان ٹرکوں کو مخصوص مقامات پر بم سے اڑانا چاہتے تھے

  2. #2
    msamib4u's Avatar
    msamib4u is offline Senior Member+
    Last Online
    7th February 2011 @ 07:42 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    multan
    Age
    34
    Posts
    4,269
    Threads
    56
    Credits
    945
    Thanked
    439

    Default

    thnx 4 info

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 30th October 2014, 09:28 PM
  2. Replies: 11
    Last Post: 12th December 2013, 09:05 AM
  3. Replies: 64
    Last Post: 16th November 2013, 01:03 AM
  4. Replies: 13
    Last Post: 23rd January 2013, 07:38 PM
  5. Replies: 3
    Last Post: 28th January 2010, 03:18 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •