Results 1 to 8 of 8

Thread: القرآن : حقیقتِ ایمان اور مومنین کا اجر

  1. #1
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Exclamation القرآن : حقیقتِ ایمان اور مومنین کا اجر



    اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا


    قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِن قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ

    دیہاتی لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں، آپ فرما دیجئے، تم ایمان نہیں لائے، ہاں یہ کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں اور ابھی ایمان تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا

    (الحجرات 49 : 14)



    ایمان اور اسلام میں فرق

    دین کے روحانی مراتب کو واضح کرنے کے لئے تین الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    ایمان
    اسلام
    احسان

    اسلام مراتب دین میں ظاہر کا درجہ رکھتا ہے، گویا اسلام، دین کا ظاہر ہے۔ ایمان، دین کا باطن ہے اور احسان اس باطن کا راز ہے یعنی سِرُّالباطن ہے۔ یہ اللہ اور اللہ کے بندے کے درمیان ایک خاص تعلق کا راز ہے جو باطن الباطن ہے، باطن کے باطن میں چھپا ہوا ہے۔

    ۔ ۔ ۔پس جو باطن میں چھپا ہے وہ احسان ہے
    ۔ ۔ ۔ جو باطن میں جاگزیں ہے وہ ایمان ہے جس کا مقام قلب ہے
    ۔ ۔ ۔ اس باطن کا جو ظاہر ہے یعنی جن کے ذریعے وہ باطن ظاہر ہوتا ہے وہ اسلام ہے۔
    اس ترتیب کو ملحوظ رکھیں تو سب سے پہلے اسلام ہے، جب دین کے دائرے میں داخل ہوں تو مسلمان ہوجاتے ہیں پھر جب آپ اسلام کے باطن میں داخل ہوجاتے ہیں تو آپ ایمان میں داخل ہوجاتے ہیں اور پھر جب ایمان کے باطن میں داخل ہوتے ہیں تو احسان میں آجاتے ہیں۔ حدیث جبرائیل میں ان تینوں مراتب کو تفصیلاً بیان کیا گیا ہے۔

    مذکورہ بالا آیتِ کریمہ کا پسِ منظر یہ ہے کہ شہر مدینہ کے اردگرد موجود دیہاتی لوگ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور کلمہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہوئے، قرآن پاک ان کے قول کو بیان کر رہا ہے۔


    قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِن قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ

    دیہاتی لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں، آپ فرما دیجئے، تم ایمان نہیں لائے، ہاں یہ کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں اور ابھی ایمان تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا

    (الحجرات 49 : 14)
    Khanqah Daruslam

  2. #2
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    ان دیہاتیوں نے کلمہ پڑھ کر یہ سمجھا کہ اب ہم مومن ہوگئے ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھنے لگے، روزہ رکھنے لگے، اسلام کے ظاہری اعمال، ظاہری معاملات، ظاہری واجبات، ظاہری تعلیمات پر عمل پیرا ہونے لگے تو یہ سمجھنے لگے کہ ہمیں ایمان نصیب ہوگیا اور ہم مومن ہوگئے۔ پس اس خیال کے مطابق انہوں نے کہا ’’ اٰمَنَّا ‘‘ ’’ہم ایمان لے آئے‘‘ ان کے اس اعلان پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے خیال کی اصلاح فرما دیں ’’ قُلْ لَمْ تُومِنُوْا ‘‘ ’’انہیں کہہ دیں کہ تم مومن نہیں ہوئے‘‘۔ گویا فقط کلمہ پڑھنے سے کوئی مومن نہیں ہوتا بلکہ انہیں یہ کہا کہ تم کہو ’’ قُوْلُوْا اَسْلَمْنَا ‘‘ ’’وہ کہیں کہ ہم مسلمان ہوگئے‘‘۔

    قرآن پاک نے یہاں ایمان اور اسلام، مومن اور مسلمان میں فرق قائم کر دیا ہے۔ ہم جس سوسائٹی میں آج رہ رہے ہیں یہ مسلمانوں کی سوسائٹی ہے، مومنوں کی سوسائٹی نہیں۔ ہم جس امت، ملت میں ہیں یہ امتِ مسلمہ ہے، امتِ مومنہ نہیں بنی، ھم جس دور میں رہ رہے ہیں، یہ مسلمانوں کا دور ہے، خواہ مسلمان جس طرح کے بھی ہیں، مومنوں کا دور نہیں ہے۔

    ان دیہاتیوں کو مومن اور مسلم کا فرق سمجھ میں نہیں آ رہا تھا، انہیں ایمان اور اسلام میں کوئی فرق محسوس نہ ہوتا تھا، ان کے خیال میں کلمہ شہادت پڑھ کر توحید و رسالت کی گواہی اور دیگر اعمال کا اقرار کرلیا اور ان پر عمل شروع ہو گیا تو یہی سب کچھ ہے۔ لہذا ان کو بات سمجھ نہ آئی، ان کو سمجھانے کے لئے مزید ارشاد فرمایا


    وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ

    اور ابھی ایمان تمھارے دلوں میں داخل نہیں ہوا

    (الْحُجُرَات ، 49 : 14)

  3. #3
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Exclamation

    قلب و باطن کے جھکنے کا نام ایمان ہے

    اسلام جسموں پر آتا ہے جبکہ ایمان دلوں میں داخل ہوتا ہے۔ جسم جب اطاعت گزار ہو جائیں، سر جب اللہ کے حضور جھک جائے، بندہ اللہ کے دروازے پر جب ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوجائے، ماہ رمضان میں اللہ کے لئے روزہ داربن جائے، حج کے مہینے میں اللہ کے گھر میں لبیک اللھم لبیک کی آوازیں بلند کرتا ہوا چلا جائے، زکوۃ و صدقات دینا شروع ہوجائے۔ نیز احکامات دین پر عمل پیرا ہونا شروع ہوجائے تو یہ سب کچھ اس بات کا ثبوت ہے کہ دین اس کے جسم سے ظاہر ہورہا ہے۔

    پس جب ظاہر اللہ کے حضور جھک گیا تو مسلم ہوگیا اور جب قلب و باطن اللہ کے حضور جھک گئے تو مومن ہوگیا۔ کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ سر تو اللہ کی بارگاہ میں جھکا رہتا ہے مگر دل نہیں جھکتا
    ۔ ۔ ۔ اگر دل جھک جائے تو ساری کایا ہی پلٹ جائے
    ۔ ۔ ۔ دل جھک جائے تو ساری زندگی کے طور طریقے بدل جائیں
    ۔ ۔ ۔ دل جھک جائے تو سوچ کے انداز بدل جائیں۔ ۔ ۔ دل جھک جائے تو انسانی زندگی کے تمام اعمال اور رویے بدل جائیں
    ۔ ۔ ۔ دل جھک جائے تو اخلاق بدل جائے
    ۔ ۔ ۔ وہ انسان ایک نیا انسان بن جائے گا۔ لیکن جب صرف ظاہر جھکتا ہے اور دل نہیں جھکتا تو پھر مومن ہونے کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا

    اسی لئے ارشاد فرمایا کہ مومن ہونے کا دعویٰ اس وقت کرنا جب ایمان داخلِ قلب ہوجائے، جب ایمان تمہارے دل کی حالت بن جائے تب مومن ہونے کا دعویٰ کیا جاسکتا ہے اور اسی کو دل کی تصدیق کرنا بھی کہتے ہیں۔


    ایمان ۔ حاکمیت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تسلیم کرنے کا نام

    اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا


    فَلاَ وَرَبِّكَ لاَ يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لاَ يَجِدُواْ فِي أَنفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُواْ تَسْلِيمًا

    پس (اے حبیب !) آپ کے رب کی قسم یہ لوگ مومن نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ وہ اپنے درمیان واقع ہونے والے ہر اختلاف میں آپ کو حاکم بنالیں پھر اس فیصلہ سے جو آپ صادر فرما دیں اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ
    پائیں اور (آپ کے حکم کو) بخوشی پوری فرمانبرداری کے ساتھ قبول کر لیں

    (النسآء 4 : 65)


    یہاں لَا یُوْمِنُوْنَ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں لایسلمون کے الفاظ استعمال نہیں کئے کہ مسلمان نہیں ہوسکتے بلکہ کہا مومن نہیں ہوسکتے اور حالت ایمان انہیں اسی وقت نصیب ہوگی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاکم مطلق تسلیم کرلیں۔

    سیاقِ کلام کو مدنظر رکھتے ہوئے میں یہاں سے ایک اور نکتہ اخذ کرتا ہوں کہ مذکورہ آیت میں ایمان کی بات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شروع ہوئی ہے کہ جب تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے جمیع و مختلف فیہ امور و نزاعات میں حاکم و حکم تسلیم نہ کرلیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فیصلہ کن حیثیت نہ مان لیں یہ مومن نہیں ہوسکتے پس یہ ایمان بالرسالت ہے۔

  4. #4
    ilma is offline Senior Member+
    Last Online
    16th April 2010 @ 08:05 PM
    Join Date
    19 Dec 2009
    Age
    44
    Posts
    187
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    30

    Default

    Buhat zabardast
    jazakallah

  5. #5
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    Pasand karne ka shukria Ilma

  6. #6
    Ustaad's Avatar
    Ustaad is offline Advance Member
    Last Online
    5th October 2023 @ 07:57 PM
    Join Date
    08 Jan 2009
    Posts
    7,062
    Threads
    382
    Credits
    1,532
    Thanked
    655

    Default

    Jazakallah ........
    Max img size for signature is 30KB or Less

  7. #7
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    اسلام و علیکم
    شکریہ مظفر بھائ ۔ اللھ آپکو خوش رکھے۔
    بس اپنی دعاوں میں یاد رکھئے گا

    وسلام
    عمران عمر

  8. #8
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    پسند کرنے کا شکریہ

Similar Threads

  1. فرشتے، جانور اور انسان۔امام غزالی کی تحقی
    By HAQ ALLAH in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 14
    Last Post: 6th February 2017, 04:55 PM
  2. مسائلِ قربانی اور قرآن و حدیث (3)۔
    By I T DUNYA in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 2
    Last Post: 8th December 2011, 07:07 AM
  3. مسائلِ قربانی اور قرآن و حدیث (2)۔
    By I T DUNYA in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 4
    Last Post: 8th December 2011, 06:50 AM
  4. Replies: 4
    Last Post: 3rd September 2011, 03:34 PM
  5. اک شام قیامت سی گزری ( سانحہِ راولپنڈی)
    By phototech81 in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 20
    Last Post: 3rd January 2011, 05:27 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •