راولپنڈی…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو بہتر متبادل قیادت فراہم کرے گی ۔راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام لال حویلی نہیں لال مسجد چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی امریکاکی خوشنودی میں لگی ہوئی ہے اور حکومت ڈرون حملوں، بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں اور عافیہ صدیقی کے معاملے پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے دورہ پنجاب پر شریف برادران غائب ہو گئے تاکہ صدر کو پنجاب میں کھل کھیلنے کا موقع مل سکے۔انہوں نے کہا کہ این آر او پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قوم کی آواز ہے ۔
Bookmarks