Results 1 to 7 of 7

Thread: طالبان اور ہم روزنامہ مشرق پشاور

  1. #1
    zaheer110786 is offline Senior Member+
    Last Online
    24th February 2014 @ 10:01 PM
    Join Date
    23 Apr 2009
    Posts
    291
    Threads
    84
    Credits
    0
    Thanked
    41

    Default طالبان اور ہم روزنامہ مشرق پشاور

    طالبان اور ہم (سلیم صافی

    تذکرہ ہے اس دور کا،جب میں فرسٹ ائر کا طالب علم تھا۔تب میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ اور قاضی حسین احمد کے فلسفہ جہاد کا قائل تھا۔سوویت افواج افغانستان سے جاچکی تھیںاور ڈاکٹر نجیب اللہ افغانستان کے حکمران تھے۔بے نظیر بھٹو پاکستان کی وزیرعظم ،مرزا اسلم بیگ افواج پاکستان کے سربراہ اور جنرل حمید گل ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔اس وقت جنرل حمید گل صاحب نے مجاہدین کے ذریعے جلال آباد شہر پر قبضہ کروانے کا منصوبہ بنایا۔عرب مجاہدین کی مدد سے مجاہدین طور خم سے شروع ہو کر جلال آباد تک جا پہنچے لیکن وہاں سے ان کو پیچھے دھکیل کر دوبارہ طور خم کے قریب پہنچا دیا گیا تاہم یہاں پر عرب مجاہدین نے غیر معمولی جرأت اور قربانی کا مظاہرہ کرکے افغان فوج کو روک دیا۔یہاں سے مجاہدین دوبارہ جلال آباد کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے ثمر خیل تک کے علاقے پر قابض ہوگئے۔اس دوران ہم جمعیت کے چند دوست گھر والوں کو روتا چھوڑ کر ان سے اجازت لئے بغیر جہاد کے لئے جلال آباد روانہ ہوگئے۔رات کو ہم نے پشاور میں حزب اسلامی کے مہمان خانے میں قیام کیا اور صبح جلال آباد روانہ ہونے کا پروگرام بنایا تھا۔شام کو ہمیں پشاور کے ساتھیوں کے ذریعے علم ہوا کہ اسلامیہ کالج پشاور میں رات کو پشتو مشاعرہ ہورہا ہے جس میں اجمل خٹک (جو اس وقت ہمارے نزدیک روسی ایجنٹ تھے)بھی شریک ہوں گے چنانچہ پہلی فرصت میں اس مشاعرے کو درہم برہم کرکے یہاں پر جہاد کا فریضہ سرانجام دینے کا فیصلہ ہوا (ہمیں اپنے قائدین کی طرف سے کہا گیا تھا کہ حدیث نبوی ۖکی رو سے دائرہ اختیار کی شرط کے بغیر برائی کو ہاتھ سے روکنا لازم ہے)رات کو مشاعر ے کو درہم برہم کرنے کے بعد ہم صبح جلال آباد کی طرف روانہ ہو ئے۔جب ہم ثمرخیل سے گزر رہے تھے تو وہاں جگہ جگہ کھیتوں میں افغان فوجیوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ہم چونکہ حکمت یار صاحب کے مجاہدین کے ساتھ تھے اور اس وقت چونکہ فرنٹ لائن پر ان کے لوگ لڑ رہے تھے اس لئے ہم بھی جلال آباد کے جنوب مشرق میں واقع''ہڈے بابا''کے محاذ پر جا پہنچے۔دن کے وقت افغان حکومت کے طیارے ہمارے ٹھکانوں پر بمباری کیا کرتے تھے اور رات کے وقت ہم سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے فراہم کردہ میزائلوں کا رخ جلال آباد شہر کی طرف کرکے انہیں فائر کرنا شروع کردیتے تھے۔اس وقت کبھی کبھی ذہن میں سوال اٹھتا کہ جب روسی جاچکے ہیں تو پھر ہم پختون اور مسلمان نجیب اللہ سے کیوں لڑرہے ہیں تو ہمیں اپنے بڑوں کی طرف سے جواب ملتا کہ چونکہ ڈاکٹر نجیب سوویت یونین کا ساتھی ہے۔وہ مرتد ہو چکا ہے،اس لئے پہلی فرصت میں ان سے لڑنا اور ان کو مارنا فرض ہے۔پھر ہم سوچتے کہ یہ افغان فوجی اور پولیس والے تو اپنے بچوں کے لئے رزق کما رہے ہیں اور یہ سب تو افغان اور مسلمان ہیں تو پھر ہم ان کو کیوں ماررہے ہیں تو ہمیں جواب ملتا کہ چونکہ یہ ڈاکٹر نجیب اللہ کی حکومت کے تنخواہ دار ہیں اس لئے ان کو مارنا اور ان سے لڑنا تقاضائے ایمان ہے۔پھر ہم سوچتے کہ جلال آباد کے شہریوں کا تو کوئی قصور نہیں جورات کو ہمارے میزائل حملوں کی زد میں آتے ہیں تو ہمیں جواب ملتا کہ چونکہ یہ لوگ ہجرت نہیں کرتے اور افغان حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں اس لئے وہ بھی اگر لڑائی میں مارے جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔کبھی کبھی ہمارے ذہن میں یہ سوال جنم لے لیتا کہ ہم ایک طاغوت کے مقابلے کے لیے اسرائیل کے سرپرست دوسرے طاغوت (امریکہ)کا سپورٹ کیوں لے رہے ہیں تو ہمیں جواب ملتا کہ روسی مکمل کا فرجبکہ امریکی اہل کتاب ہیں۔یوں حکمت کے تحت ان سے مدد لینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔جاوید احمد غامدی جیسے بعض لوگ ہمارے اس جہاد پر یوں اعتراض کرتے کہ مسلح جہاد ریاست کے بغیر جائز نہیں تو ہمیں جواب ملتا کہ جہاد کے لئے ریاست کا اعلان ضروری نہیں۔کبھی کبھار والدین کے حقوق کا معاملہ ہمارے ذہنوں پر غالب آجاتا اور ہم سوچتے کہ والدین کی مرضی کے بغیر کیا ہمارا جہاد پر جانا درست ہے تو ہمیں جواب ملتا کہ فرض عین جہاد کے لئے والدین کی اجازت ضروری نہیں۔اس سبق کو پڑھانے میں جماعت اسلامی کے قائدین سر فہرست ضرور تھے لیکن تنہا ہر گزنہیں تھے۔اس سبق کو پڑھانے کا آغاز صدر ریگن اور جنرل ضیاء الحق نے کیا تھا لیکن پھر دامے درمے سخنے سوائے ولی خان جیسے چند لوگوں کے سب اس میں شریک ہوئے۔یہ سبق ہمیں عرب حکمران بھی پڑھارہے تھے۔جنرل حمید گل بھی اس کا درس دے رہے تھے۔مولانا فضل الرحمان،مولانا سمیع الحق،پروفیسر ساجد میر اور دیگر مذہبی رہنما بھی اس راستے کو راہ نجات قرار دے رہے تھے۔منبر و محراب سے بھی اس کے حق میں تقاریر ہورہی تھیں اور ہمارے میڈیا نے بھی اس سبق کو عام کرنے کے لئے زورلگا رکھا تھا۔ہم جیسوں کو جہاد کا یہ سبق پڑھانے کا ریاستی اداروں اور دینی سیاسی جماعتوں کا یہ مشن نائن الیون ٢٠٠١ء تک پورے زوروشور کے ساتھ جاری رہا لیکن نائن الیون کے بعد ہمارے جرنیلوں اور مذہبی رہنمائوں کو اپنی روش تبدیل کرنی پڑی (اس حوالے سے بھی دوغلی پالیسی جاری رہی لیکن بہر حال بظاہر تبدیل ہوئی)ہر کوئی اپنے اپنے دھندے میں لگ گیا لیکن وہ سادہ لوح قبائلی اور سادہ لوح پختون مسلمان جنہیں یہ سبق مسلسل تیس سال پڑھایا گیا تھا،کس طرح جرنیلوں اور مذہبی سیاسی رہنماوں کی طرح یو ٹرن لے سکتے تھے چنانچہ وہ پورے خلوص کے ساتھ اسی راستے سے چمٹے رہے جو دینی رہنماؤں اور ریاستی اداروں نے انہیں رکھا تھا ۔

    سوات اور قبائلی علاقوں کے طالبان نہایت سیدھے سادے مسلمان ہیں۔وہ سفارتی اور اقتصادی نزاکتوں کو سمجھتے ہیں اور نہ عالمی برادری کا حصہ ہونے کی مجبوریوں سے واقف ہیں ۔ان کی اپروچ نہایت سادہ ہے میری ان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے اور وہ نہایت سادہ زبان میں اپنی بات بیان کرتے او ر سمجھاتے ہیں ۔وہ کہتے ہیں کہ اگر سوویت یونین کے خلاف جہاد فرض تھا تو افغانستان پر قابض ہونے والے امریکہ کے خلاف فرض کیوں نہیں؟آپ جب ان سے سوال کرتے ہیںکہ زرداری صاحب اور حیدر ہوتی صاحب وغیرہ تو مسلمان ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ڈاکٹر نجیب مسلمان نہیں تھا۔جب روس کا ساتھی ہونے کے ناطے ان کے خلاف جہاد فرض تھا تو امریکہ کے ساتھی ہونے کے ناطے پاکستانی حکمرانوں کے خلاف جہاد فرض کیوں نہیں؟آ پ سوال اٹھائیں کہ پاکستانی فوج اور پولیس کے لوگ بچوں کے لئے رزق کما رہے ہیں تو وہ جواب دیتے ہیں کہ کیا افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان فوجی اور پولیس والے اپنے بچوں کے لئے رزق نہیں کماتے؟آپ کہیں کہ آپ کے جہاد میں تو عام شہری مر رہے ہیں تو وہ جواب دیتے ہیں کہ کیا افغانستان اور کشمیر میں عام شہری نہیں مرتے؟آپ کہیں کہ اسلام کے لئے جمہوری اور آئینی طریقوں کو استعمال کرنا چاہیے تو وہ جواب دیتے ہیں کہ پھر بڑی دینی جماعتیں نیوائرنائٹ کی محفلوں کو ڈنڈہ برداروں کے ذریعے کیوں منع کرتی ہیں۔آپ کہیں کہ خود کش حملے ناجائز ہیں تو وہ جواب دیتے ہیں کہ جو کام فلسطین اور کشمیر میں جائز ہے وہ یہاں ناجائز کیسے ہو گیا۔آپ کہیں کہ لڑکیوں کے سکولوں کو جبراً بند کرنا،لوگوں کے سر کاٹنا اور جبرا لوگوں سے داڑھیاں رکھوانا کیادرست ہے تو وہ اسی حدیث نبویۖ(ترجمہ:جب آپ کوئی منکر کام دیکھو تو اسے ہاتھ سے رو کو۔ہاتھ کا بس نہ چلے تو زبان سے روکو اور اگر زبان کا بس بھی نہ چلے تو دل میں اسے برا جانو لیکن یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے) کا حوالہ دیتے ہیں جس کی رو سے ہم مشاعرے میں اجمل خٹک کی شرکت اور موسیقی کے محافل کو خلاف شریعت سمجھتے تھے اور اب وہ لڑکیوں کی تعلیم کو خلاف شریعت سمجھتے ہیں۔علیٰ ہذہ القیاس ۔اب المیہ یہ ہے کہ ہمارے جرنیل ،دینی جماعتوں کے قائدین صحافی اور دانشور اپنی غلطیوں کا اعتراف کر رہے ہیں اور نہ کھلم کھلا طالبان کو سپورٹ کررہے ہیں۔وہ طالبان کے''جہاد''کے نتیجے کو تو اگر مگر کے ساتھ غلط قرار دے دیتے ہیں لیکن اس بات کا برملا اعتراف کررہے ہیں کہ ہمارافلسفہ جہاد اسلامی تعلیمات کے منافی تھا اور کھل کر طالبان کا ساتھ دے رہے ہیں۔طالبان وہی کچھ کر رہے ہیں جو ہماری دینی سیاسی اور جہادی تنظیموں نے گذشتہ چالیس سال کیا۔اب اگر طالبان اس جہاد کا علم بلند کر چکے ہیں تو دینی رہنماوں کو چاہیے کہ وہ ہمیں بھی ان کا ساتھ دینے کی تلقین کریں اور اگر ان کا فلسفہ جہاد غلط (جو ماضی میں ہمارے جرنیلوں اور دینی رہنماؤں کا بھی فلسفہ رہا) ہے تو پھر انہیں کھل کر اس کی غلطی واضح کردینی چاہیے۔اس حوالے سے ہمارے ان رہنمائوں کی یہ مجرمانہ خاموشی یا غیر جانبداری کیا منافقت نہیں؟۔یہ حضرات تو ہمیں کہا کرتے تھے کہ حق وباطل کے معرکے میں غیر جانبداری ظلم ہے تو پھر وہ اب غیر جانبدار کیوں ہیں؟وہ قوم کو بتاتے کیوں نہیں کہ کون حق پر ہے اور کون باطل کا ساتھی ہے
    ۔

  2. #2
    a2c_is_back is offline Member
    Last Online
    24th January 2010 @ 10:25 PM
    Join Date
    21 Jan 2010
    Age
    34
    Posts
    68
    Threads
    0
    Thanked
    5

    Default

    Hmmm waise to is column me khullam khulla ghalatbayaani ki gayi hai Dr.Najeeb ki hukumat giraane aur Taliban ki hukumat qaim krne me Hizb-e-Islami ya ISI ka koi role nai tha...ISI ka role Afghan Jihad tha aur Russia ko nikaalne k baad ISI k trained "Sher" Abdur Rab Rasool Siyaaf,Ahmad Shah Masood,Gulbadeen Hikmatyar etc ne apas me khanajangi start krdi thi...Isi khanajangi se tang aake aur khanajangi khatam krne k liye 1992 me Qandahaar me ek jirga howa jisme Taliban wujood me aaye aur Mulla Muhammad Umar ko leader bnaya gaya aur unhon ne qandhar me hukumat qaim ki aur wahan aman qaim krdiya jb baaqi areas k commanders ko wahan k aman ka pata chala to unhon ne apne elaaqe taliban k hawaale krdiye yun siwaai kabul k poore Afghanistan me bina khoon bahaaye taliban ki hukumat qaim hogayi albatta kabul pe qabza k waqt khoon bahaya gaya...in sab karwaayiyon me ISI ka koi role nai hai blke ISI ne ye pata chalane ki bohut koshish ki k akhir kis ki madad se in logon ne iqtedaar haasil kiya hai shayad inke peeche koi dusra mulk ho lekin unpe kisi mulk ki madad sabit na howi....saleem safi paison k liye kuch bhi kr skta hai pehle Jamia Hafsa(R.A) me operation k baad jaake PTV k liye documentry tayaar ki jisme isne mulaqaatiyon k kamron ko qaidkhaanay qarar diya lekin baad me jb PTV se azaad howa to taliban k haq me columns likhna shuru hogaya aur ab phir Geo news ne ise khareed liya hai to phir se ghalat qisse shuru krdiye hain.

  3. #3
    A_R_MANI..... is offline Member
    Last Online
    25th March 2010 @ 11:54 PM
    Join Date
    15 Mar 2009
    Location
    «------•}I|[ITDUNYA ]|I{•------»
    Posts
    3,773
    Threads
    256
    Thanked
    306

    Default

    Boht Khoob ...
    Thanks For Nice Sharing...
    Keep IT UP...

  4. #4
    Fahim Shah's Avatar
    Fahim Shah is offline Senior Member+
    Last Online
    17th December 2012 @ 09:13 PM
    Join Date
    14 Oct 2009
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    825
    Threads
    115
    Credits
    935
    Thanked
    226

    Default

    Quote a2c_is_back said: View Post
    Hmmm waise to is column me khullam khulla ghalatbayaani ki gayi hai Dr.Najeeb ki hukumat giraane aur Taliban ki hukumat qaim krne me Hizb-e-Islami ya ISI ka koi role nai tha...ISI ka role Afghan Jihad tha aur Russia ko nikaalne k baad ISI k trained "Sher" Abdur Rab Rasool Siyaaf,Ahmad Shah Masood,Gulbadeen Hikmatyar etc ne apas me khanajangi start krdi thi...Isi khanajangi se tang aake aur khanajangi khatam krne k liye 1992 me Qandahaar me ek jirga howa jisme Taliban wujood me aaye aur Mulla Muhammad Umar ko leader bnaya gaya aur unhon ne qandhar me hukumat qaim ki aur wahan aman qaim krdiya jb baaqi areas k commanders ko wahan k aman ka pata chala to unhon ne apne elaaqe taliban k hawaale krdiye yun siwaai kabul k poore Afghanistan me bina khoon bahaaye taliban ki hukumat qaim hogayi albatta kabul pe qabza k waqt khoon bahaya gaya...in sab karwaayiyon me ISI ka koi role nai hai blke ISI ne ye pata chalane ki bohut koshish ki k akhir kis ki madad se in logon ne iqtedaar haasil kiya hai shayad inke peeche koi dusra mulk ho lekin unpe kisi mulk ki madad sabit na howi....saleem safi paison k liye kuch bhi kr skta hai pehle Jamia Hafsa(R.A) me operation k baad jaake PTV k liye documentry tayaar ki jisme isne mulaqaatiyon k kamron ko qaidkhaanay qarar diya lekin baad me jb PTV se azaad howa to taliban k haq me columns likhna shuru hogaya aur ab phir Geo news ne ise khareed liya hai to phir se ghalat qisse shuru krdiye hain.
    thnaks friend sachhaye se aagah karne ka ..wese aaj kal kisi ko media ki bato per bharosa nahi hai khuwa wo saleem safi hi q na ho jo aaaj kal jew(geo) jese dajjali media me aaraha hai

  5. #5
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    nice and wonderful informative sharing..
    ALLAH hamen sahih samajh ataa farmaye.
    Sallallahu Alaa Muhammed, Sallallahu Alaihi Wasallam..

  6. #6
    zaheer110786 is offline Senior Member+
    Last Online
    24th February 2014 @ 10:01 PM
    Join Date
    23 Apr 2009
    Posts
    291
    Threads
    84
    Credits
    0
    Thanked
    41

    Default

    Quote a2c_is_back said: View Post
    Hmmm waise to is column me khullam khulla ghalatbayaani ki gayi hai Dr.Najeeb ki hukumat giraane aur Taliban ki hukumat qaim krne me Hizb-e-Islami ya ISI ka koi role nai tha...ISI ka role Afghan Jihad tha aur Russia ko nikaalne k baad ISI k trained "Sher" Abdur Rab Rasool Siyaaf,Ahmad Shah Masood,Gulbadeen Hikmatyar etc ne apas me khanajangi start krdi thi...Isi khanajangi se tang aake aur khanajangi khatam krne k liye 1992 me Qandahaar me ek jirga howa jisme Taliban wujood me aaye aur Mulla Muhammad Umar ko leader bnaya gaya aur unhon ne qandhar me hukumat qaim ki aur wahan aman qaim krdiya jb baaqi areas k commanders ko wahan k aman ka pata chala to unhon ne apne elaaqe taliban k hawaale krdiye yun siwaai kabul k poore Afghanistan me bina khoon bahaaye taliban ki hukumat qaim hogayi albatta kabul pe qabza k waqt khoon bahaya gaya...in sab karwaayiyon me ISI ka koi role nai hai blke ISI ne ye pata chalane ki bohut koshish ki k akhir kis ki madad se in logon ne iqtedaar haasil kiya hai shayad inke peeche koi dusra mulk ho lekin unpe kisi mulk ki madad sabit na howi....saleem safi paison k liye kuch bhi kr skta hai pehle Jamia Hafsa(R.A) me operation k baad jaake PTV k liye documentry tayaar ki jisme isne mulaqaatiyon k kamron ko qaidkhaanay qarar diya lekin baad me jb PTV se azaad howa to taliban k haq me columns likhna shuru hogaya aur ab phir Geo news ne ise khareed liya hai to phir se ghalat qisse shuru krdiye hain.


    MERE DOST AGAR MAZMOON PARH LIYA HOTA TU YE BE TUKA JAWAB KABHI NA DETE KABHI TU U MEHSOOS HOTA HAI K AAP KO SRF POSTS KI TADAD MAI EZAFA SE HI SAROKAR HAI IS MAZMOON KO AGAR MUKHTASIR KIYA JAY TU WOHI EK SAWAL BANTA HAI JO MAI AKSAR KARTA HUN K AAP PR JIHAAD FARZ Q NAHI HAI ?
    KAL TAK TAMAM PAKISTANIO KA AFGHAN JIHAD MAI HISSA LENA FARZ THA
    OR AAJ PAKISTAN MAI DRONE ATTACK HO RAHAY HAIN AAJ Q FARZ NAHI HAI IS JIHAD KO SERF TALIBAN PR Q CHOR DYA GAYA ?

    ZARA EK NIGAH TAMAM QURBAN HONAY WALON KI TARAF KARO ,JAMIA HIFSA KI TALIBAT KI JANIB ON TAMAM KHUDKASH BACHON KI JANIB JIN K TUM HIMAYATI HO KIA WO TUMHARI BUZDILI , BE GHAIRATI PR TAJJUB NAHI KARTAY HUN GAY
    MERE MUKHATIB SRF AAP NAHIN BALK WO MUNAFIQ TOLA BHI HAI JO K PEECHAY SE DEHSHATGARDON KO BHI SUPPORT OR THAPKI DETA HAI OR ON K LARAYI KO JIHAD BHI NAHI MANTA Q MASOOM QABAILI BACHON KO ISTAMAL KAR RAHAY HO APNAY IQTIDAR K LIYE AFSOOOOS


  7. #7
    zaheer110786 is offline Senior Member+
    Last Online
    24th February 2014 @ 10:01 PM
    Join Date
    23 Apr 2009
    Posts
    291
    Threads
    84
    Credits
    0
    Thanked
    41

    Default

    Quote a2c_is_back said: View Post
    Hmmm waise to is column me khullam khulla ghalatbayaani ki gayi hai Dr.Najeeb ki hukumat giraane aur Taliban ki hukumat qaim krne me Hizb-e-Islami ya ISI ka koi role nai tha...ISI ka role Afghan Jihad tha aur Russia ko nikaalne k baad ISI k trained "Sher" Abdur Rab Rasool Siyaaf,Ahmad Shah Masood,Gulbadeen Hikmatyar etc ne apas me khanajangi start krdi thi...Isi khanajangi se tang aake aur khanajangi khatam krne k liye 1992 me Qandahaar me ek jirga howa jisme Taliban wujood me aaye aur Mulla Muhammad Umar ko leader bnaya gaya aur unhon ne qandhar me hukumat qaim ki aur wahan aman qaim krdiya jb baaqi areas k commanders ko wahan k aman ka pata chala to unhon ne apne elaaqe taliban k hawaale krdiye yun siwaai kabul k poore Afghanistan me bina khoon bahaaye taliban ki hukumat qaim hogayi albatta kabul pe qabza k waqt khoon bahaya gaya...in sab karwaayiyon me ISI ka koi role nai hai blke ISI ne ye pata chalane ki bohut koshish ki k akhir kis ki madad se in logon ne iqtedaar haasil kiya hai shayad inke peeche koi dusra mulk ho lekin unpe kisi mulk ki madad sabit na howi....saleem safi paison k liye kuch bhi kr skta hai pehle Jamia Hafsa(R.A) me operation k baad jaake PTV k liye documentry tayaar ki jisme isne mulaqaatiyon k kamron ko qaidkhaanay qarar diya lekin baad me jb PTV se azaad howa to taliban k haq me columns likhna shuru hogaya aur ab phir Geo news ne ise khareed liya hai to phir se ghalat qisse shuru krdiye hain.


    OR MERE DOST APNAY MUKHALIF KO AGENT, BIKA HUA , GHADDAR etc
    KEHNAY KA HARBA BUHUT PURANA HO CHUKA HAI KISI KI KIRDAR KUSHI SE
    AAP HAQAYIQ KO NAHI JHUTLA SAKTAY JAB TAK K ON KA TASALLI BAKHASH JAWAB NA DIYA JAY

    MERE BHAI ON TAMAM WAQYAT O HALAT KA JAYZA LENE KI ZAROORAT HAI JIS KI WAJA SE EK JIHADI MAIDAN E JIHAD CHOR KAR ON KI MUKHALIFAT PR OTAR AAYA
    ZARA SOCHO


Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 3rd February 2014, 10:52 AM
  2. تمام اہلِ وطن کو جشنِ آزادی مبارک اور سپیش
    By mujtaba_jdw in forum 14 August 2023.....Independence Day
    Replies: 8
    Last Post: 20th August 2013, 03:43 PM
  3. Replies: 9
    Last Post: 13th January 2012, 06:49 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •