پاراچنار،اورکزئی، ہنگو، سوات اورکزئی اور کرم ایجنسی میں جھڑپوں کے دوران27شدت پسند ہلاک اور3سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے، سوات اور فاٹا سے کمانڈر ابوفراج کے بھائی سمیت 31 جنگجو گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ فورسز نے مختلف علاقوں سے بعض چوکیاں ختم کردیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ اور نائب صوبیدار سمیت 3 اہلکار شہید اور 3زخمی ہو گئے ۔ سرکاری تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے چھپر فیروز خیل میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی 2 گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔
Bookmarks