Results 1 to 5 of 5

Thread: یورپی یونین عیسائیوں کا اتحاد، ترکی کیلئے

  1. #1
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default یورپی یونین عیسائیوں کا اتحاد، ترکی کیلئے

    براعظم یورپ کو متحد ریاست ہائے یورپ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس یونین میں 27 یورپی ممالک شامل ہیں قبل ازیں متحدہ یورپ کی رکنی ایک کرنے کیلئے یورو متعارف کرایا گیا یہ تجربہ خاصا کامیاب رہا اور یورپ کی حد تک ڈالر کی اجارہ داری ختم ہو گئی اور یورپی یونین کے رکن ممالک آپس میں تجارت کو ترجیح دینے لگے گزشتہ سال نومبر میں یورپی یونین کے پہلے مستقل صدر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ بلجیم کی کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی کے منتخب وزیر اعظم ہرمین وان رپبو نے صدر منتخب ہونے کے بعد وزیرا عظم کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا۔ ہرمین ترکی کے یورپی یونین میں شمولیت کے سخت خلاف ہیں وہ اپنے پہلے انٹرویو میں واشگاف الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ترکی کی یورپی یونین میں کوئی جگہ نہیں ہے فرانسیسی میڈیا نے ان کے اس بیان پر سرخی جمائی ”عیسائیوں کے کلب میں مسلمانوں کی گنجائش کیسے ممکن ہو سکتی ہے“ ترکی کو اب یہ بات سمجھ جانی چاہئے کہ یورپی یونین میں اس کیلئے دروازے کبھی نہیں کھل پائیں گے۔ نئے یورپی یونین کا خیال ہے کہ یورپ کو امریکہ کی طرز پر فیڈرل حکومت تشکیل دینا چاہئے۔ پوری یونین ایک ہی محکمہ ٹیکس وصول کرے اور مشترکہ دفاعی نظام قائم ہو۔ یورپی یونین کے تین بڑے ادارے ہیں جن میں یورپی پارلیمنٹ یورپی کمیشن اور یورپی کونسل شامل ہیں یورپی پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے کمیشن سے مراد رکن ممالک کی مجلس ہے جس کا کام رکن ممالک کے درمیان معاہدوں کی پاسداری کرانا ہے یورپی ممالک کی اندرونی سیاست اور مشترکہ اندرونی پالیسی وغیرہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے جبکہ مشترکہ کرنسی، مشترکہ زرعی پالیسی، اندرونی تجارت اور کسٹم ڈیوٹی کے معاملات یورپی کمیشن دیکھتا ہے یورپی کونسل سے مراد رکن ممالک کے سربراہان اور ان کی حکومتیں لی جاتی ہیں یورپی یونین کے قیام سے آج تک یہ بات بار بار کی جاتی رہی ہے کہ یورپی یونین کا مستقبل کیا ہے اور اس کی حتمی شکل کیا ہو گی؟



    کیا یہ اتحادی چند ممالک کے مفادات کیلئے ہو گا؟ یا عالمی سطح پر اہم کردار کرنے والا اتحاد ہو گا؟ جو امریکہ سمیت کسی بھی بڑی طاقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے مفادات کا دفاع اور تحفظ کریگا۔ ان تمام سوالوں کا فی الحال کسی کے پاس حتمی جواب نہیں ہے پہلے مستقل صدر کے انتخاب سے قبل یورپی عوام کو توقع تھی کہ اب یورپی یونین ایک موثر عالمی طاقت بننے کی طرف سفر شروع کریگی۔

    لیکن ہرمین وان کے انتخاب سے یورپی عوام کی توقعات خاک میں مل گئیں کیونکہ ہرمین کو ایک کمزور اور غیر معروف شخصیت سمجھا جاتا ہے کئی لوگوں کا خیال ہے کہ غیر معروف شخص کو یورپی یونین کا صدر کا صدر منتخب کرانا تین بڑوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے تین بڑوں سے مراد جرمنی، فرانس اور برطانیہ ہے جن کا خیال رکھنا کمزور یونین صدر کا پہلا فرض ہو گا کسی عالمی اہمیت کی شخصیت یا سیاسی طور پر مضبوط اور طاقتور شخصیت کا انتخاب فرانس اور جرمنی کیلئے ناقابل قبول تھا۔ اسی لئے ٹونی بلیئر سمیت اہم شخصیات کو مسترد کر دیا گیا فرانس اور جرمنی کو ایک تابعدار صدر کی ضرورت تھی اور ہرمین معیار پر پورا اترتے ہیں

    ٹونی بلیئر کی مخالفت میں فرانس سر فہرست تھا دراصل فرانس کسی بھی برطانوی شخصیت کو اس عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتا تھا کہ کیونکہ صدر سرکوزی کے خیال میں برطانوی ابھی پوری طرح یورپی یونین کے حق میں نہیں ان کا ایک قدم یورپی یونین کی طرف ہے اور دوسرا برطانوی برتری کی جانب ہے تاہم برطانیہ کو خوش کرنے کیلئے وزارت خارجہ کا قلمدان برطانوی خاتون کیتھرین ایشن کو سونیا گیا ہے بعض نقاد کمزور یورپی صدر اور وزییر خارجہ کے انتخاب کا مطلب لیا ہے کہ یورپ نے فی الحال یورپی یونین کا کردار محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاہدہ نربن کے تحت ہر رکن ملک کے حصے میں چھ ماہ کیلئے یورپی یونین کی صدارت آتی ہے

    یکم جنوری سے سپین یورپی یونین کی قیادت سنبھال چکا ہے اس کے ساتھ ہی نئے مستقل صدر بھی یکم جنوری سے اپنا عہدہ سنبھال چکے ہیں یعنی ایک ہی عہدے پر دو شخصیات فائز ہیں ایک کی مدت چھ ماہ اور دوسرے کی ڈھائی سال ہے یعنی مستقل صدر کی موجودگی میں پانچ عارضی صدر بھی اس عہدہ پر فائز رہیں گے۔ ضرورت اس امر کی تھی نربن معاہدہ میں ترمیم کر کے عارضی صدر کا عہدہ ختم کر دیا جاتا لیکن ایسا نہ کرنے سے پوری یونین کو عجیب و غریب کیفیت کا سامنا ہے ادھر ہرمین وان کے انتخاب پر فرانس کے سابق صدر ویلری جسکارڈ بھی خاصے ناخوش ہیں ان کے مطابق کمزور شخصیت کے انتخاب سے یورپ نے خود کو عالمی سطح پر کسی اہم کردار ادا کرنے سے محروم کر لیا ہے حالانکہ یہی وقت تھا جب یورپ دنیا میں اپنی حیثیت منوا سکتا تھا کیونکہ امریکہ کے کردار پر دنیا بھر سے سوالات اٹھ رہے ہیں جبکہ وزیر خارجہ کیتھرین جو برطانیہ میں بھی پہچانی نہیں جاتی ایک کمزور وزیر خارجہ ہیں۔

  2. #2
    A_R_MANI..... is offline Member
    Last Online
    25th March 2010 @ 11:54 PM
    Join Date
    15 Mar 2009
    Location
    «------•}I|[ITDUNYA ]|I{•------»
    Posts
    3,773
    Threads
    256
    Thanked
    306

    Default

    Boht Khoob ...
    Nice Sharing...
    Keep It Up...

  3. #3
    bigbose is offline Senior Member+
    Last Online
    6th September 2022 @ 01:08 AM
    Join Date
    24 Jan 2010
    Age
    38
    Posts
    176
    Threads
    56
    Credits
    1,404
    Thanked
    11

    Default Welcome to www.itdunya.com




    Welcome to all itdunya Member this is my First Post in itdunya fourm.

  4. #4
    msamib4u's Avatar
    msamib4u is offline Senior Member+
    Last Online
    7th February 2011 @ 07:42 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    multan
    Age
    34
    Posts
    4,269
    Threads
    56
    Credits
    945
    Thanked
    439

    Default

    Thnx 4 sharing

    A Friend in need is a Friend indeed,, So Always b there When i Need You
    But When your need me then Remember that


    God helps those who help Themselves



  5. #5
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    SHarinG Ka Shukria

Similar Threads

  1. Replies: 15
    Last Post: 10th February 2018, 05:19 PM
  2. Replies: 14
    Last Post: 10th April 2012, 11:46 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 11th September 2011, 09:34 PM
  4. Replies: 7
    Last Post: 17th December 2009, 11:49 PM
  5. Replies: 38
    Last Post: 25th May 2009, 03:17 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •