786
کیا حال ہے میرےپیارے پیارے ساتھیوں کا امید ہے کہ سب انشاءاللہ خیر و عافیت سے ہوں گی دوستو آج میں آپ کے لیے ایک بہت ہی زبردست قسم کا مضمون لے کر آیا ہوں آپ میں سے اکثر لوگ جی میل کے بارے میں جانتے ہوں گے جو نہیں جانتے وہ بھی جان لیں کہ جی میل گوگل ڈاٹ کام کی طرف سے ایک فری ای میل کی سروس ہے اور اس میں جب آپ فری اکاونٹ حاصل کرتے ہیں تو اس کی سپیس پورے gb7 ہوتی ہے جو بہت بڑی سپس ہے اور اتنے ای میل تو ہوتے نہیں کہ چھ جی بی کی جگہ کی ضرورت پڑے تو کیوں نا اس جگہ کو کسی اور جگہ پہ استعمال کیا جائے جی تو جناب یہ ممکن ہے ایک سافٹ ویر ہے چھوٹا سا جس کا نام ہے
GMail Drive shell extension
اس کی مدد سے آپ جی میل کی سپس کو اپنی ہارڈ ڈسک کی طرح استعمال کر سکتے ہیں نیچے دیے گئے لنک سے اس کو ڈاؤن لوڈ کریںا ور اس کا سائز بھی صرف اور صرف ایک سو باون کے بی ہے اس کے بعد اس کو انسٹال کریں تو یہ درجہ زیل تصویر کی طرح آپ کے مائی کمپیوٹر میں ایک ڈرائیو بنا دے گا
جی تو اسی کے ساتھ ہی ہمارا آج کا مضمون اختتام پذیر ہوا امید ہے کہ آپ کو پسند آیا ہوگا انشاءاللہ اگر زندگی رہی تو دوبارہ ملاقات ہوگی تب تک کے لیے سب دوستوں کو اللہ حافظ
Bookmarks