بیجنگ …زیادہ میگنی شئم(Magnesium) والی غذائیں دماغی قوت میں اضافہ کرسکتی ہیں۔یہ بات بیجنگ کیTsinghuaیونیورسٹی کے ماہرین کی طرف سے کی گئی تحقیق میں سامنے آئی۔ ماہرین کے مطابق پالک اور گوبھی جیسی زیادہ میگنیشیم والی غذائیں ناصرف حافظہ تیز کرتی ہیں بلکہ دماغی قوت اور یادداشت بھی بڑھاتی ہیں۔اس سلسلے میں ماہرین نے چوہوں پر تجربات کئے جس کے تحت انہیں زیادہ میگنیشیم والا ایک سپلیمنٹ دیا گیا۔ تجربے سے ثابت ہوا کہ سپلیمنٹ کھانے والے چوہوں کے دماغ میں رابطے کے نظام میں تیزی پائی گئی۔
Bookmarks