دبئی میں حماس کے ایک کمانڈر کو شہید کردیا گیا
فلسطین کی اسلامی تنظيم حماس کا کہنا ہے کہ اس کے ایک اہم کمانڈر کو اسرائیل نےعرب امارات کے شہر دبئی میں شہید کر دیا ہے عرب امارات میں اسرائیلی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگياہے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پچاس سالہ محمد المبحوح جنہوں نے عزالدین قسّام بریگیڈ کی بنیاد ڈالی تھی انھیں اسرائيل نے اپنے کرائے کے جاسوسوں کے ذریعہ دبئی میں شہید کروادیا ہےان کی شہادت 20 جنوری کو دبئی میں ہوئی۔
حماس نے کہا ہے کہ صہیونیوں کے اس جرم کی سزا مناسب وقت پر دی جائے گی۔
محمد المحمد شام میں کافی دنوں سے رہ رہے تھے۔ حماس کے ایک سیاسی رہنما عزت الرشق کے مطابقمحمد المبحوح کی شہادت اسی دن ہوئی جس دن وہ دبئی پہنچے تھے
۔
Bookmarks