لاہور…لاہور کے علاقے النور ٹاؤن میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے گھر میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔اہل خانہ نے بتایا کہ گھر کے باہر سیورج کی کھدائی جارہی ہے اور اسی دوران گیس کی پائپ لائنیں ٹوٹ گئیں۔سوئی گیس کے محکمہ کو درخواست دینے کے باوجود انتظامیہ نے توجہ نہ دی اور آج صبح گیس کی لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی ،جس سے گھر میں موجود اصغر،اسکی اہلیہ،چار بچوں سمیت اصغر کا بھائی شدید زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ سیوریج لائن کی کھدائی اور سوئی گیس کے محکمہ کی غفلت کے باعث ہوا ہے۔
Bookmarks