لاہور…لاہورکے حلقہ این اے123کے ووٹرزنے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف یہاں سے الیکشن لڑیں بصورت دیگرمقامی قیادت کو موقع دیاجائے۔لاہور پریس کلب کے باہرہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک این اے123کے ووٹرزکاکہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے پہلے کبھی جاوید ہاشمی کوٹکٹ دیاتو کبھی طارق عزیز کولیکن اس بارمسلم لیگ ن کے کارکن چاہتے ہیں کہ یہاں میاں نواز شریف خود الیکشن لڑیں یا پھر کسی مقامی راہنما کو موقع دیا جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن نے ایک آزمائے ہو ئے امیدوارکو ٹکٹ دیا تو کارکن الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔
Bookmarks