بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
Monday, 01 February 2010
Quran.6 Aya.45

فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا ۚ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
پس ظلم کرنے والی قوم کی جڑ کاٹ دی گئی، اور تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے،
So the roots of the people who did wrong were cut off. And all the praises and thanks be toAllah, the Lord of the 'Alamn (mankind, jinns, and all that exists).
TAFSEER

٣ ف سو اس سے دستور الٰہی اور سنت خداوندی کے اگلے مرحلے کا ذکر فرمایا گیا ہے کہ جب ان لوگوں نے ان تنبیہی عذابوں سے کوئی سبق نہ لیا۔ اور یہ اکڑتے اور بگڑتے ہی گئے تو اللہ تعالٰی نے اپنی سنت امہال کے مطابق ان کیلئے ان کی تمام مطلوبات و مرغوبات کے دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ یہ اپنی کامیابیوں پر مست اور مگن ہوگئے، اور ان کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو اس وقت اللہ کے عذاب نے ان کو یکایک اس طرح آپکڑا کہ ان کے حواس اڑ گئے۔ اور یہ اپنے اس آخری اور انتہائی ہولناک انجام کو پہنچ کر رہے جس کا مستحق انہوں نے اپنے آپ کو بنا لیا تھا۔ اور اس طرح جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی ایسے ظالم لوگوں کی، اور اللہ کی زمین کو پاک کر دیا گیا ان کے ناپاک وجود سے، والحمد للہ رب العالمین

HADEES NABI KAREEM

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1085 حدیث مرفوع مکررات 145 متفق علیہ
علی بن عبداللہ ، سفیان، عمرو، ابوالعباس سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے بتلایا گیا ہے کہ تم رات کو کھڑے ہوتے ہو اور دن کو روزے رکھتے ہو، میں نے جواب دیا کہ میں یہ کرتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم ایسا کرو گے تو تمہاری آنکھ کمزور اور طبیعت سست ہو جائے گی، تمہاری جان اور تمہارے بال بچوں کا بھی تم پر حق ہے، اس لئے روزہ رکھو اور افطار بھی کرو اور رات کو قیام کرو اور سو بھی رہو۔
Volume 1, Book 2, Number 16:

Narrated Anas:
The Prophet said, "Love for the Ansar is a sign of faith and hatred for the Ansar is a sign of
hypocrisy."
للھم صل علی سيدنا محمد وعلی آل سيدنا محمد
اس عاجز بندے کو دعاؤں ميں ياد رکھيں