آیمسٹرڈیم : ہالینڈ میں ایک عدالت نے شاتم رسول رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈر کیخلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی۔ گیرٹ ولڈر نے ایمسٹرڈیم کی عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ رکن پارلیمنٹ ہے اور اسے آزادی اظہار کے قوانین کے تحت تحفظ بھی حاصل ہے، لہٰذا اس کا مقدمہ سپریم کورٹ میں بھیجا جائے تاہم ڈسٹرکٹ کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وہ اس مقدمے کی سماعت کرسکتی ہے۔ عدالت نے ولڈر کی جانب سے شاتم اسلام فلم کے ڈائریکٹر تھیو وان گوگ کے قاتل محمد بیوری کو بطور گواہ بلانے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ گیرٹ ولڈر کو اسلام کی توہین پر مبنی فلم بنانے کے بعد سے تنقید کا سامنا ہے۔ اس کے خلاف نفرت پھیلانے اور مسلمانوں سے امتیازی سلوک کے الزام میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
Bookmarks