لال مسجد کے خلاف آپریشن
اسلام آباد میں واقع لال مسجد کے گرد نواح میں تعینات رینجرز اور طلباء کے درمیان آج فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں رینجر کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے اور اس سے قبل ہونے والی آنسو گیس کی شیلنگ میں ایک طالبہ سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے
عینی شاہدین کے مطابق مسجد کے اطراف میں تعینات رینجرز اور مسجد کے احاطے اور اس سے ملحقہ سڑک پر مورچہ بند طلباء کے درمیان منگل کو اس وقت کشیدگی شروع ہو گئی جب مسجدِ حفصہ کی درجنوں طالبات نے مسجد سے نکل کر سڑک پر مارچ شروع کر دیا۔
طالبات کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز نے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کی پہل کس جانب سے ہوئی اس کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
تاہم اس فائرنگ میں رینجر کا ایک اہلکار سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جو بعد میں فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال پمز میں زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔
مسجد کے ایک طلباء نے بتایا کہ مسجد کے اندر موجود بہت سے طالبات آنسو گیس کی شیلنگ سے بے ہوش ہوگئی ہیں۔
رینجر کے ایک آفیسر نے کہا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ طالبہ نے شروع کیا جبکہ لال مسجد کے خطیب کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور شیلنگ رینجرز نے شروع کی
Bookmarks