تیری اک دعا کے جواب میں
تجھے دیتا ہوں میں دعا ئیں چند
تجھے رب کبھی نہ ملال دے
تجھے رب کبھی نہ زوال دے
تیری سب بلاؤں کو ٹال دے
تیری زندگی کو سنوار دے
تجھے دیکھ کر کھلیں گل یہاں
تجھے ایسا حسن و جمال دے
تجھے کیا لکھوں؟ تجھے کیا میں دوں؟
میری رب سے ہے یہی التجاء
جو ہیں رحمتوں کے گلاب سب
وہ تیری خزاؤں میں ڈال دے
تجھے مجھ سے ایک وصال دے
Bookmarks