شکریہ آپ کا سلطان مدینے والے صلی اللہ علیہ وسلم
مجھ سا عاصی بھی ہے مہمان مدینے والے صلی اللہ علیہ وسلم
دولت عشق سے آقا میری جھولی بھردو
بس یہی ہو میرا سامان مدینے والے صلی اللہ علیہ وسلم
آپ بھوکے رہیں اور پیٹ پے پتھر باندھیں
ہم غلاموں کو ملیں خوّان مدینے والے صلی اللہ علیہ وسلم
حشر میں تم میرے عیبوں کو چھوپائے رکھنا
ہوں گناہوں پہ پشیمان مدینے والے صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے قدموں سے خدارا نہ جدا کیجئے گا
ہو گناہ گار پہ احسان مدینے والے صلی اللہ علیہ وسلم
کاش عطار ہو آزاد غمے دنیا سے
بس تمہارا ہی رہے دھیان مدینے والے صلی اللہ علیہ وسلم
Bookmarks