آئی فون 4 کو مختلف ممالک میں متعارف کرادیا گیا
ایپل کمپنی کا موبائل فون۔ آئی فورایس دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کروا دیا گیا ہے اس موقع پر ایپل کے بانی آنجہانی سٹیو جابزکی یاد میں لوگوں نے پھول بھی رکھے.
آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں ایپل سٹور کے باہر سینکڑوں نوجوانوں نے صبح سویرے ہی ڈیرے ڈال دئیے اور جونہی سٹورکھلا انہوں نے قطارمیں لگ کر آئی فون خریدا جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اپیل کے سب سے بڑے سٹور سافٹ بنک کے باہر دو سو کے لگ بھگ نوجوان رات بھر موجود رہے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں بھی ایپل آئی فون کی فروخت جاری ہے یورپی ممالک جرمنی، فرانس، برطانیہ اور شمالی امریکا میں آئی فون اگلے ہفتے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا
Bookmarks