نیویارک… امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والے98سالہ انتھونی مانسینیلی کو 86سال سے حجامت کے پیشے سے وابستہ رہنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔Mancinelliنے 12سال کی عمر سے حجامت کا پیشہ اختیار کیا تھا اور تاحال اس سے وابستہ ہیں۔انکو معمر ترین حجام ہونے کے ساتھ ساتھ کئی پیڑھیوں کی حجامت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔Mancinelli کئی نسلوں اور خاندانوں کے کسٹمرز کے بچوں کے علاوہ ان کے پوتوں اور پڑ پوتوں تک کی حجامت بنا چکے ہیں اور ان کا کہنا کہ وہ ابھی بالکل تندرست و توانا ہیں اور فی الحال ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔