Results 1 to 3 of 3

Thread: محبت رسول کا معیار

  1. #1
    tiks88's Avatar
    tiks88 is offline Senior Member+
    Last Online
    28th October 2016 @ 06:59 PM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Jeddah
    Age
    51
    Posts
    388
    Threads
    95
    Credits
    0
    Thanked
    55

    Arrow محبت رسول کا معیار

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    محبت اتباع و اطاعت کا دوسرا نام ہے ، اگر کوئی شخص کسی کی محبت کا دم بھرے اور اس کی باتوں کا لحاظ و خیال نہ کرے ، اس کی خواہشوں اور تمناؤوں کو پوری نہ کرے تو وہ اپنی محبت میں جھوٹا ہے ،کیونکہ کہ دنیائے محبت میں ہر محب اپنے محبوب کی ہر آوازپر لبیک اور اس کی طلب پر جان و مال کی قربانی دینے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے

    علی بن محمد بن ابی العزالحنفی رحمہ اللہ اپنی کتاب "شرح العقیدہ الطحاویہ "میں لکھتے ہیں*:
    "ان المحب یحب ما یحب محبوبہ"
    "یقننا محب اپنے محبوب کی محبوب چیزوں کو محبوب رکھتا ہے "

    اور امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
    تعصی الرسول وانت تظہر حبہ ــ ـ ـ ھذالعمری فی الزمان بدیع
    لوکان حبک صادقا لاطعتہ ـ ـ ـ ـ ــ ـ ان المحب لمن یحب مطیع
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتے ہوپھر بھی ان کی محبت کا دم بھرتے ہو ، میری زندگی کی قسم یہ زمانے میں عجیب و غریب بات ہے ، اگر تیری محبت سچی ہوتی تو تم ان کی اطاعت کرتے اس لئے کہ محب اپنے اپنے محبوب کا فرمانبردار ہوتا ہے ـ


    اللہ تعالٰی نے خود ہی محبت رسول کا معیار اتباع رسول ہی قرار دیا ہے ـ

    قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
    سورة آل عمران 31
    ائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہ دیجئے !اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہوتو میری پیروی کرو، خود اللہ تعاﷲی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا ـ اور اللہ تعالٰی بخشنے والا مہران ہے "

    صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے محبت کا یہی معنی سمجھا اور اس پر بھرپورعمل کیا ، وہ بخوبی جانتے تھے کہ صرف ایمائے لفظی سے محبت کا حق ادا نہیں ہوتا بلکہ محبت کا منشا محبوب کی تعظیم و تکریم ہے اور تعظیم اور تکریم کا منشا اتباع و اطاعت ہے
    صلح حدیبیہ کے موقع پر مکہ والوں نے اپنا سفیرعروہ بن مسعود ثقفی کو بنا آپ کی خدمت میں بھیجا، اسے تاکید کی گئی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والوں کے حالات و کوائف کا بغورمطالعہ کرنا اور پھر آکر بتانا ، سفیر مکہ نے اپنے حکومت کے حکم کی تعمیل کی اور واپسی پر اپنا چشم دید بیان ان الفاظ میں دیا:
    "خدا کی قسم میں نے بادشاہوں کا دربار دیکھا ، قیصر وکسری اور نجاشی کا دربار دیکھا ، خدا کی قسم میں نے کسی کوکسی بادشاہ کی تعظیم کرتے ہوئے اس طرح نہیں دیکھا جس طرح اصحاب محمد ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم کرتے ہیں ـ خدا کی قسم ان کے اصحاب ان کے لعاب ودہن کو زمین پر نہیں گرنے نہیں دیتے ـ وہ کسی نہ کسی کے ہاتھ میں روک لیا جاتا ہے جسے وہ اپنے منہ اور جلد پر مل لیتے ہیں ، وہ حکم کرتے ہیں تو سب تعمیل کرنے کے لئے دوڑپڑتے ہیں ، وہ وضو کرتے ہین تو ان کے اصحاب وضو کے پانی پریون گرتے ہیں گویا لڑپڑیں گئے اور جب وہ بات کرتے ہیں تو سب خاموش ہو جاتے ہیں ، ان کی تعظیم کا یہ حال ہے کہ ان کی جانب نظراٹھا کرنہٰں دیکھتے "
    بخاری

    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس تعظیم وتکریم ، اتباع و اطاعت اور جان نثاری کا بیان کرنے والا ایک کافر دشمن اسلام ہے ، جو دشمنان اسلام کے سامنے بیان کر رہا ہے ، یقننا صحابہ کی محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اس سے بھی بڑھ کر تھی ، کیونکہ دشمن اپنے کسی دشمن کی حقیقت کا اعتراف بھی کرلے تو کوئی نہ کوئی گوشہ اس کی نظر سے اوجھل رہ جاتا ہے ، اس لئے ایک دشمن دشمن کی حقیقت کو دشمنی کی آنکھ سے دیکھتا ہے ـ جس میں دشمن کی پوری حقیقت سما نہٰں سکتی ، یہی انسانی فطرت ہے ، اسے کسی کو انکار نہیں ہوسکتا ـ

    بہرصورت !محبت رسول کا مطلب اتباع رسول ہے لہذا جب کوئی صحیح حکم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے ہمیں مل جائے تو اس کو قبول کرنا ضروری ہے ، اس کی تعمیل مٰں تامل کرنا، اس کی قبولیت میں قیل وقال کرنا اور اس کی تاویل کر کے اپنی رائے مقدم کرنا ہمارے ایمان کے لئے ایک خطرہ سے کم نہیں

    ہوتے ہوئے مصطفی کی گفتار ــــ ـ ـ ـ مت دیکھ کسی کا قول و کردار

  2. #2
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    [size="5"]
    Quote tiks88 said: View Post
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    [size=4]
    اور امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
    تعصی الرسول وانت تظہر حبہ ــ ـ ـ


    آپنے حضرت امام شافعی رحمہ اللھ کو امام کہا ہے ، اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ بھی انہیں امام مانتے ہیں۔۔۔؟

    تو پھر تقلید کیوں نہیں کرتے ؟
    Khanqah Daruslam

  3. #3
    Join Date
    15 Dec 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    1,511
    Threads
    117
    Credits
    160
    Thanked
    530

    Default

    جزاک اللہ

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 19th June 2011, 11:24 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 27th April 2010, 01:29 AM
  3. Replies: 2
    Last Post: 20th November 2009, 11:17 PM
  4. رمضان المبارک میں تراویح سے متعلق
    By RealIslam in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 1
    Last Post: 12th September 2009, 09:44 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •