Results 1 to 3 of 3

Thread: Quran Aur Sunnat Ki Roshni Main

  1. #1
    MASHELEY RAH's Avatar
    MASHELEY RAH is offline Senior Member+
    Last Online
    8th April 2018 @ 12:58 PM
    Join Date
    20 Apr 2007
    Location
    SRAI DUNYA APNA GHRA HAY
    Posts
    410
    Threads
    138
    Credits
    1,146
    Thanked
    33

    Default Quran Aur Sunnat Ki Roshni Main

    Quran Aur Sunnat Ki Roshni Main Swaalaat Aur Jaawabat کیا اسلام میں انشورنس جائز ہے؟
    محمد عمران:گجرات:پاکستان
    انشورنس بذات خود ناجائز کام نہیں ہے بلکہ جائز ہے لیکن انشورنس کا پورا نظام سود کی بنیاد پر چل رہا ہے۔ اس لئے اس بات کی احتیاط کر لی جائے کہ اُس کمپنی یا ادارے سے انشورنس کروائی جائے جو سودی معاملات سے پاک ہو۔ بعض اسلامی ملکوں نے اس کی طرف پیش رفت کی ہے۔
    آپ کے خیال میں کیا مغرب کے وضع کردہ جمہوری نظام سے اسلامی حکومت کی تشکیل کی جا سکتی ہے اور کیا یہ جمہوری نظام، خلافت کے نظام کے متبادل ہو سکتا ہے۔ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلّم سے ہمیں کیا رہنما ئی ملتی ہے؟
    رسول بخش: کوئٹہ:بلوچستان
    اسلام نے نظام حکومت یا نظامِ سیاست میں کچھ اصول اور ضابطے تو بتائے ہیں لیکن کوئی خاص شکل متعین نہیں کی۔ اس مغرب کے نظام جمہوری کو مجلس شوریٰ یا نظام شورایت سے جوڑ کے اس میں سے وہ قباحتیں نکال دیں جو مغرب کے جمہوری نظام میں ہیں تو بآسانی اسے اپنا یا جا سکتا ہے۔ اس میں کوئی مشکل نہیں ہے۔
    اگر پیشاب کے قطرے جاری رہنے کی بیماری ہو تو نماز کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے؟
    بلال:لاہور:پاکستان
    بیماری جس قسم کی بھی ہو اس کا علاج ضرور کرانا چاہیے اور اگر تمام تر احتیاط کے باوجود قطرے نکل آتے ہوں تو ہر نماز کے لئے طہارت اور تازہ وضو کیا جائے اور پھر نماز ادا کر لی جائے اور بیماری کے سبب سے دوران نماز اگر چند قطرے نکل آتے ہیں تو نماز جاری رکھیں اور اسے مکمل کر لیں۔ اس میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونا چاہیے۔
    غسل کرنے کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟
    سلطان:لاہور:پاکستان
    غسل کی دو صورتیں ہیں، غسل شرعی سے مراد ہے جب انسان ناپاکی کی حالت میں ہو تو پاکیزگی اختیار کرنے کے لیے غسل کیا جاتا ہے ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ: ۱۔ سب سے پہلے طہارت حاصل کی جائے۔ ۲۔ ہاتھ دھونا ، کلی کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، منہ دھونا، کہنیوں تک ہاتھ دھونا، اور پھر سر پہ تین بار پانی ڈالنا۔ ۳۔ پورے جسم پر پانی بہانا۔ اس احتیاط کے ساتھ جسم کا کوئی حصہ خشک نہ رہے۔ عام غسل کے لیے بھی اگر غسل شرعی کا طریقہ اختیار کر لیا جائے تو بہتر ہے اور اگر اس کا اہتمام نہیں کیا جاتا تب بھی غسل ہو جائے گا۔
    اسلام میں دو گواہوں کی گواہی کافی ہے۔ اگر تین گواہ پیش ہوں اور دو کی گواہی دعویٰ کے مطابق ہواور تیسرے کی گواہی مسترد ہو جائے تو کیا دعویٰ ثابت ہوگا یا نہیں؟
    گل محمد بلوچ:سبی:پاکستان
    اگر کسی عدالت یا پنچایت میں تین گواہ موجود ہوں تو قاضی (جج) فیصلہ کرے گا کہ کون سے گواہ گواہی کی شرطوں پر پورے اترتے ہیں۔ اگر تینوں گواہ یکساں حیثیت کے ہوں تو دو کی گواہی پر فیصلہ دے سکتا ہے لیکن جج کو گواہی کے ساتھ ساتھ دیگر اسباب اور حالات و واقعات کا جائزہ بھی لینا چاہیے اور پوری جرح کےبعد ایمانداری سے فیصلہ کرنا چاہیے۔
    میں ایک دینی جماعت سے وابستہ ہوں۔ بعض اوقات محسوس ہوتا ہے کہ ذمہ داران کے روّیے، پالیسیوں اور طریق کار کی وجہ سے تحریک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ قرآن و سنت کے دلائل کے ساتھ قائل کرنے سے بھی بات نہیں بن رہی ۔ تحریک سے وابستہ ہوں لیکن دل مطمئن نہیں ہے۔ تاحال میں بھی اسی جماعت کا حصّہ ہوں۔ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں کہ ایسی صورت میں کیا کام کرتا رہوں یا علیحدگی اختیار کر لوں؟
    حافظ کلیم اللہ:پشاور:پاکستان
    جب کوئی شخص کسی دینی جماعت سے منسلک ہوتا ہے تو وہ اس جماعت کے نظریات کو سمجھ کے اس میں شامل ہوتا ہے۔ اس کی اصل وابستگی ان نظریات سے ہوتی ہے جہاں تک افراد سے اختلاف اور جماعت کے طریقہ کار میں سے کسی سے اختلاف ہے تو یہ ایک فطری عمل ہے اس کی اصلاح کرتے رہنا چاہیے۔ اصلاح کی کوشش کرتے رہنا ہی اصل ذمہ داری ہے۔
    میں ایک گورنمنٹ ملازم ہوں۔ اور اسلام آباد میں ایک ڈبل سٹوری گھر میں بمعہ فیملی رہائش پذیر ہوں۔ کیا اس گھر کا ایک خالی پورشن میں کرائے پر دے سکتا ہوں؟
    حسین مجید :اسلام آباد:پاکستان
    (نوٹ: موصوف نےیہ نہیں لکھا کہ یہ گھر خود انھوں نے کرایہ پر حاصل کیا ہے، یا ان کی ملکیت ہے۔ اور سرکاری ملازم ہونے کی حیثیت سے کیا کرایہ گورنمنٹ ادا کر رہی ہے۔ تاہم دونوں صورتوں میں وضاحت کر دیتے ہیں۔ ادارہ) جواب: اگر کسی کا ذاتی مکان ہے تو وہ کرائے پر دے سکتا ہے، اگر وہ سرکاری ملازم ہے اور سرکارنے اس شرط پہ اسے مکان دیا ہے کہ وہ کسی اور کو کرائے پر نہیں دے گا توہ وہ اس شرط کا پابند ہے، اور بغیر اجازت کے کسی اور کو کرائے پر نہیں دے سکتا۔
    میں نماز کی آخری دو رکعتوں میں اگر ملوں تو ، کیا پہلی دو رکعتیں جو فوت ہو گئیں ان کی قراءت یعنی ثناء، سورۃ الفاتحہ، اور سورۃ ملا کر پڑھنی چاہیے۔ یا جو بقیہ دو رکعتیں ہوں گی وہ میں آخری رکعتیں سمجھوں اور صرف سورۃ الفاتحہ پڑھوں؟
    محمد عظیم:اسلام آباد:پاکستان
    اگر آپ تیسری رکعت میں جماعت کے ساتھ شامل ہوئے ہیں تو دو رکعتیں امام کے ساتھ پڑھیں۔ اور بقیہ دونوں رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ اور مزید کوئی اور سورت ملا کر پڑھنا چاہئے۔ تیسری اور چوتھی رکعت آپ نے امام کے ساتھ ادا کی ، پہلی اور دوسری رکعت جو آپ امام کے ساتھ ادا نہیں کر سکے تھے اب وہ امام کے سلام کے بعد ادا کی جائے گی۔
    کیا ایسی نمازوں میں جن میں امام اونچی آواز میں نہیں پڑھتا ، جیسے ظہر و عصر، ایسی نمازوں میں فاتحہ ، ثنا اور کوئی سورہ مقتدیوں کو پڑھنا چاہیے یا اس کی ضرورت نہیں؟
    محمد عظیم:اسلام آباد:پاکستان
    ایسی نمازوں میں جب امام بلند آواز میں قراءت نہ کررہا ہو تو صرف سورۃالفاتحہ پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ حنفی علماء کی اکثریت ہر حال میں امام کے پیچھے قراءت کرنے سے منع کرتے ہیں، دونوں صورتوں میں نماز ہو جاتی ہے۔
    کیا ایسی کسی مجلس میں بیٹھنا جائز ہے جس میں کھلم کھلا حدود اللہ کا نہ صرف انکار کیا جائے بلکہ اس کے الٹ بات منوائی جائے؟
    محمد عمر: کراچی:پاکستان
    ایسی مجلس میں اگر اصلاح کی بات کرنے کی گنجائش اور مناسب صورت ہو تو اپنی بات سلیقے سے کہہ دی جائے اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ایسی مجلس سے اٹھ جانا زیادہ بہتر ہے۔ اس لئے کہ خاموشی سے اس محفل میں بیٹھے رہنا خود اس گناہ میں شرکت ہے۔


  2. #2
    Join Date
    23 Oct 2006
    Location
    Lalamusa
    Age
    39
    Posts
    7,054
    Threads
    198
    Credits
    0
    Thanked
    9

    Default

    Masha ALLAH ..janab bohat achi sharing hai..keep it up

  3. #3
    Real_Light is offline Member
    Last Online
    22nd February 2016 @ 03:49 AM
    Join Date
    15 Oct 2006
    Location
    Hong Kong
    Posts
    9,415
    Threads
    501
    Thanked
    0

    Default

    ager ho sakay to pher ais ki mazeed wazhat fermaein kioun keh yeh alfaaz shkook o shubhaat paiyda ker rehay hain... umeed hay app mayoos nahi kerain gay...


    اسلام نے نظام حکومت یا نظامِ سیاست میں کچھ اصول اور ضابطے تو بتائے ہیں لیکن کوئی خاص شکل متعین نہیں کی۔

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 28th July 2010, 01:50 PM
  2. Zakat kay ehkamat Quran-o-Sunnat ke roshni may
    By Shaukat Hayat in forum Ibadat
    Replies: 2
    Last Post: 14th May 2009, 03:01 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 5th November 2008, 01:53 AM
  4. Replies: 0
    Last Post: 5th November 2008, 01:49 AM
  5. Replies: 0
    Last Post: 5th November 2008, 01:42 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •