محبت اک دعا ھے
تم مجھے بس یہ دعا دینا
خطا کوئ جو ہو جائے
کبھی لہجہ بدل جائے
ضروری بات رہ جائے
مرا چہرہ بگڑ جائے
اگر پہچان نہ پاؤں
تمہیں گر جان نہ پاؤں
دعا دینا
محبت اک دعا ھے
تم مجھے بس یہ دعا دینا
ستارے توڑ نہ پاؤں
تمہارے کام نہ آؤں
توازن جو نہ رہ پائے
نظر بندی نظر آئے
اشارہ ہو شرارت کا
کوئ دھوکہ بشارت کا
دعا دینا
محبت اک دعا ھے
تم مجھے بس یہ دعا دینا
میں تم سے کہہ نہیں پایا
تمہارے نام کا سایہ
مرے ہمراہ رہتا ھے
مجھے ہر پل یہ کہتا ھے
کوئ مشکل جو در آئے
تصور میرا دھندلائے
دعا دینا
محبت اک دعا ھے
تم مجھے بس یہ دعا دینا
Bookmarks