مینگورہ دھماکے کا ماسٹر مائنڈگرفتار
مینگورہ کے نشاط چوک میں خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ایف آر کوہاٹ میں کارروائی کے دوران سترہ عسکریت پسند گرفتار اور آٹھ خودکش جیکٹیں برآمد کرلی گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے نشاط چوک خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کی فون کال ٹریس کی۔جس کے بعد کانجو کے نواحی علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر اس کے تین ساتھی بھی گرفتار کئے گئے۔
Bookmarks