فضل اللہ کا ساتھی کمانڈرعالم بنوری ہلاک
سوات میں پاک فوج سے جھڑپ کے دوران شدت پسندکمانڈر عالم بنوری اپنے قریبی ساتھی شمس الحق سمیت ہلاک ہو گیا۔
محمد عالم بنوری کالعدم تحریک طالبان کے مولانا فضل اللہ کے نائب تھے۔ ان کا تعلق مدین سے تھا اور رہائش شانگلہ میں تھی۔ عالم بنوری کو رائے عامہ کو متاثر کرنے میں بھی ماہر سمجھا جاتا تھا۔
وہ شدت پسندوں کے غیر قانونی ریڈیو پر شعلہ بیان تقاریر کرتے تھے۔ عالم بنوری کے پکڑے جانے پر حکومت پاکستان نے ایک کروڑ روپے انعام مقرر کررکھا تھا۔
Bookmarks