my favجب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے
اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گذری ہو گی
نام جس نے بھی ،محبت کا سزا رکھا ہے
اب مری دید کی دنیا بھی تماشائی ہے
تو نے کیا مجھہ کو، محبت میں بنا رکھا ہے
غم نہیں گُل جو کئے گھر کے، ہواؤں نے چراغ
ہم نے دل کا بھی دِیا ایک جلا رکھا ہے
پی جا ایام کی تلخی کو بھی ہنس کے ناصر
غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے
Bookmarks