Results 1 to 4 of 4

Thread: Bbc:کراچی: بارش سے تباہی، گیارہ ہل

  1. #1
    fassysam's Avatar
    fassysam is offline Senior Member+
    Last Online
    25th January 2010 @ 12:00 PM
    Join Date
    14 Mar 2007
    Location
    In hearts of people
    Age
    35
    Posts
    697
    Threads
    15
    Credits
    950
    Thanked
    0

    Default Bbc:کراچی: بارش سے تباہی، گیارہ ہل

    بی بی سی اردو کراچی
    کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں
    شدید بارشوں کا سلسلہ جمعہ کو بھی
    جاری ہے اور صوبائی دارالحکومت میں
    چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات
    میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہ
    ی


    تفصیل

    سماجی تنظیم ایدھی کے ترجمان انور کاظمی نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ ان کے پاس شہر کے مختلف علاقوں سےگیارہ افراد کی لاشیں لائی گئی
    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے پانچ کرنٹ لگنے، پانچ چھتیں گرنے اور ایک برساتی نالے میں ڈوب کر ہلاک ہوا۔ ان کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک بچہ اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے مسرور بیس اور اس کے اطراف گزشتہ 20 گھنٹوں میں 142 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اندرون سندھ کے علاقے بدین میں 57.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
    جمعرات کی دوپہر شروع ہونے والی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوا ہے وہیں سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے جبکہ بعض نشیبی علاقوں میں برساتی نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ بارش سے آگرہ تاج کالونی، ملیر، اورنگی، کورنگی اور شیر شاہ کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہی
    ں


    بارش سے روزمرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے دفاتر اور فیکٹریوں میں حاضری بھی کم رہی ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں سندھ کے زیریں علاقوں کراچی، میر پور خاص، ٹھٹہ، مٹھی، عمر کوٹ اور نوابشاہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والی بارشیں بھارتی گجرات میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

  2. #2
    Join Date
    23 Oct 2006
    Location
    Lalamusa
    Age
    39
    Posts
    7,054
    Threads
    198
    Credits
    0
    Thanked
    9

    Default

    sad to hear that

  3. #3
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    yehi hain roshan khayalon ki policies

  4. #4
    feroztime is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd August 2011 @ 05:03 PM
    Join Date
    14 Sep 2007
    Location
    PAKISTAN
    Posts
    529
    Threads
    26
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Allah Hum sab per apna karamm karay (Ameen)

Similar Threads

  1. Replies: 114
    Last Post: 14th October 2012, 03:52 AM
  2. Replies: 5
    Last Post: 14th March 2011, 05:18 AM
  3. گیارہ ستمبر، امریکہ اور ڈی ایچ ایل
    By Shehzad Iqbal in forum Photo Gallery
    Replies: 16
    Last Post: 27th December 2009, 07:21 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •