لندن : دنیا کا سب سے مہنگا ،خوبصورت اور 55 انچ سکرین والا ٹی وی تیار کرلیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق 55 انچ سکرین والا سب سے خوبصورت اور مہنگا ٹی وی تیار کیا گیا ہے جس کی قیمت 22 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس کی قیمت اتنی زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ٹیلی ویژن 18 قیراط کے 28 کلو گرام سونے سے تیا ر کیا گیا ہے اور اس کی بیر ونی سطح پر بہتر 72 ہیروں کے علاوہ یاقوت اوردیگر قیمتی پتھر بھی لگے ہو ئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس کی سکرین کی اندرو نی سطح مگرمچھ کی کھال سے تیار کی گئی ہے جسے ہاتھ سے سیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس قیمتی ٹیلی ویژن کے صرف تین سیٹ تیار کیے جا ئیں گے ۔
Bookmarks