hamapakistan said:
بطور مثال
تبلیغی جماعت آج وہی کردار ادا کررہی ہے جو قرآن میں اللہ تعالی نے فرمایا "تم بہترین اُمت ہو جو نکالی گی ۔۔۔۔۔۔۔۔
تبلیغی جماعت کا ایک ایجنڈا ہے قرآن اور سنت اور یہ کسی فرقہ یا مسلک کا پرچار نہیں کرتی
سیاست میں اس کا کویی رول نہیں
یہ بغیر تعصب اللہ اور رسول کا پیغام لوگوں تک پہنچاتے ہیں
جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تو تبلیغی جماعت پر دباو ڈالا گیا کہ وہ جہاد کا فتوی دے لیکن تبلیغی جماعت کی انتظامیہ نے اس سے انکار کیا تھا
اور اس کی وجہ یہی تھی کہ یہ اللہ کے دین کو پھیلانے کا کام کرنا چاہتے ہیں
آج امریکہ اور یورپ میں ان کو ویزے کے لیے انکار نہیں کیا جاتا کیوینکہ یہ کسی سیاست اور حکومتی عہدوں کے لیے کام نہیں کرتے
اس جماعت کا کویی خزانچی اور صدر نہیں لیکن اگر آپ صرف راے ونڈ میں کھانے اور رہایش کے انتظامات دیکھیں تو آپ حیران رہ جاییں گے
اس جماعت کی کویی میڈیا مہم نہیں کویی دعوت کے اشتہار نہیں کویی ٹی وی چینل نہیں
پاکستان میں ان کے ساتھھ کافی بدتمیزی ہوتی ہے اور بعض اوقات ان کے بستر مسجدوں سے باہر پھینک دیے جاتے ہیں اور خصوصا گاوں میں ان کے ساتھھ اچھوتوں والا سلوک ہوتا ہے اور اس کی وجہ ان کے متعلق شکوک اور شبہات ہیں جو کچھھ ہمارے مسلمان پھیلاتے ہیں
یہ جماعت نہیں بلکہ ایک مشن ہے
ایک ہایی کلاس آفیسر سے لے کر ایک مزدور تک آپ کو اس میں نظر آے گا اور ایک دوسرے کے جھوٹے برتن صاف کرتے ہوے اور کبھی اپ کو حیرانگی ہوگی کہ ایک ملٹری آفیسر آپ کی خدمت کررہا ہے یہ اکرام مسلم ہے جو بزرگ سکھاتے ہیں
کویی کسی کا خرچہ اپنے ذمہ نہیں لیتا جتنی رقم ہے اُتنا لمبا سفر کرلیں
Bookmarks