ممبئی : انسانی حقوق کے کارکنوں کے نے کہا ہے کہ شمالی بھارت کے بنڈیل کھنڈ کے علاقے میں کسان قرض چکانے کے لیے اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو فروخت کر رہے ہیں یا گروی رکھ رہے ہیں بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ غربت اور ناقص حکمرانی نے بنڈیل کھنڈ کے ان کسانوں کو اپنا خاندان گروی رکھنے پر مجبور کر دیا ہے مقامی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ کسان ساہوکاروں اور بنیوں ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو چار ہزار سے لے کر دس ہزار بھارتی روپوں میں کسانوں کی بیویاں خرید لیتے ہیں۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ان عورتوں کو عصمت فروشی کا دھندا کرنے والوں کے ہاتھ بیچ دیا جاتا ہے اور یوں ان کا مزید استحصال ہوتا ہے بھارتی ذرائعِ ابلاغ کی خبروں کے مطابق کسان اکثر اوقات قرضوں کے بوجھ تلے دب کر خودکشی کر لیتے ہیں۔ اس علاقے میں ایک خشک ساون مالی تباہی کے مترادف ہو سکتا ہے۔ ان رپورٹوں میں منتخب عہدے داروں پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کی سنگینی کو گھٹا کر پیش کرتے ہیں، یا اسے سرے سے نظر انداز کر دیتے ہیں
Bookmarks