Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 14

Thread: دل کی ٹیوننگ

  1. #1
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Thanked
    334

    Default دل کی ٹیوننگ

    بہت سال پرانی بات ہے ، لاہور کے ایک ہوٹل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں محترم اشفاق احمد (مرحوم) مہمان خصوصی تھے۔ جب اسٹیج پر اشفاق صاحب کو دعوت خطاب دی گئی تو حسب توقع اشفاق صاحب نے چند ہی لمحوں میں اپنی گفتگو کے ذریعے حاضرین کو مبہوت کر دیا۔انہوں نے ایک واقعہ سنایا جو اب بھی مجھے یاد ہے، وہ کچھ یوں تھا”ہمارے بابا سائیں نور والے فرماتے ہیں کہ اللہ کی آواز سننے کی پریکٹس کرنی چاہئے، جو شخض اللہ کی آواز کے ساتھ اپنا دل ملا لیتا ہے ، اسے کسی اور سہارے کی ضرورت نہیں رہتی۔ کسی نے بابا جی سے پوچھا کہ اللہ کی آواز کے ساتھاپنا دل ملانا بھلا کیسے ممکن ہے تو جواب ملا کہ انار کلی بازار جاؤ، جس وقت وہاں خوب رش ہو اس وقت جیب سے ایک روپے کا بڑا سکا (جسے اس زمانے میں ٹھیپہ کہا جاتا تھا) نکالو اور اسے ہوا میں اچھال کر زمین پر گراؤ۔ جونہی سکہ زمین پر گرے گا ، تم دیکھنا کہ اس کی چھن کی آواز سے پاس سے گزرنے والے تمام لوگ متوجہ ہو ں گے اور پلٹ کر زمین کی طرف دیکھیں گے۔ کیوں؟ اس لئے کہ ان سب کے دل اس سکے کی چھن کی آواز کے ساتھ ”ٹیون اپ“ ہوئے ہیں۔ لہذااب یہ تمہاری مرضی ہے کہ یا تو تم بھی اپنا دل اس سکے کی آواز کے ساتھ ”ٹیون اپ“ کر لو یا پھر اپنے خدا کی آواز کے ساتھ ملا لو!!!“
    بابا جی کا بیان ختم ہوا تو نوجوانوں کے گروہ نے ان کو گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔کسی نے پوچھا” سر! ہمیں سمجھائیں کہ ہم کیسے اپنا دل خدا کے ساتھ ”ٹیون اپ“ کریں کیونکہ ہمیں یہ کام نہیں آتا؟“ اشفاق صاحب نے اس بات کا بھی بے حد خوبصورت جواب دیا ، فرمانے لگے”یار ایک بات تو بتاؤ…تم سب جوان لوگ ہو…جب تمہیں کوئی لڑکی پسند آ جائے تو تم کیا کرتے ہو؟ کیا اس وقت تم کسی سے پوچھتے ہو کہ تمہیں کیا کرنا چاہئے ؟ نہیں…اس وقت تمہیں سارے آئیڈیاز خود ہی سوجھتے ہیں،…ان سب باتوں کے لئے تمہیں کسی گائڈینس کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ اس میں تمہاری اپنی مرضی شامل ہوتی ہے۔تو پھر کیا وجہ ہے کہ جب خدا کی بات آتی ہے تو تمہیں وہاں رہنمائی بھی چاہئے، اور تمہیں یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ خدا کے ساتھ اپنے آپ کو” ٹیون اپ “کیسے کرنا ہے؟“
    اشفاق صاحب کی ان باتوں سے ایک نتیجہ تو نہایت آسانی کے ساتھ نکالا جا سکتا ہے کہ جس کام میں ہماری مرضی شامل ہو ، ہم وہ کام کسی کے کہے سنے اور کسی کی ہدایت یا رہنمائی کے بغیر بھی بہترین طریقے سے کر گزرتے ہیں جبکہ جس کام میں ہمارا دل نہ لگے یا جو کام ہمیں پسند نہ ہو اور اس کام کے بارے میں ہم ”یملے“(جان بوجھ کر بھولے) بن جاتے ہیں۔خدا سے دل لگانا تو بہت بڑی بات ہے ، بہت چھوٹی سی بات بھی اگر ہمیں نہیں بھاتی اور ہم اس میں کیڑے تلاش کرنے لگ جاتے ہیں ۔مثال کے طور پر اگر آپ کسی دفتر میں کام کرتے ہیں تو اپنی ملازمت کے فوائد سے متعلق آپ کو تمام تر معلومات ہوں گی ، حتی کہ اگر آپ کو یہ کہا جائے کہ کسی فائدے کے حصول کے لئے فلاں نوٹیفیکیشن درکار ہے جو سن 1935میں جاری ہوا تھا اور اس کی ایک ہی کاپی بچی ہے جو سول سیکریٹیریٹ کی ”آرکائیوز“ برانچ میں محفوظ ہے تو آب یقینا وہاں سے وہ اصل کاپی نکلوا کر اس کی جگہ نقل رکھوا دیں گے۔لیکن اس کے بر عکس اگر آپ کا افسر آ پ کو یہ کہے کہ فلاں نوٹس آج کے دن فلاں شخص کو اصالتاً وصول کروانا ہے اور اس دن آپ کا گرمی کی وجہ سے باہر نکلنے کو بالکل دل نہ کرے ( جو کہ بالکل جائز بات ہے) تو آپ اپنے افسر کو سب سے پہلے کو کچھ اس قسم کی تاویلیں پیش کریں گے: ”سر! آج جمعہ ہے، وہ بندہ آج نہیں ملے گا…سر! فوٹو کاپی مشین خراب ہے ، نوٹس کی کاپی نہیں ہو سکتی …کاغذ نہیں ہے…کوئی سواری نہیں ہے…بندے کا پتہ نا مکمل ہے …وغیرہ وغیرہ۔“ہو سکتا ہے کہ آپ کے ان دلائل میں سے کسی ایک کا اثر آپ کے باس پر ہو جائے لیکن اگر کسی بات کا الٹا اثر ہو گیا تو لینے کے دینے پر سکتے ہیں۔
    قومی سطح کے معاملات پر بھی ہمارا حال کچھ اسی قسم کا ہے ، اگر تو کسی حاکم نے کوئی غیر ملکی دورہ کرنا ہے تب اس کی تیاری دیدنی ہوتی ہے ۔اسی طرح بلٹ پروف گاڑیوں کی اجازت دینے جیسے معاملا ت بھی منٹوں میں نپٹائے جاتے ہیں ، کسی چاہنے والے (والی) کو نوازنا ہو تب بھی حکومتی مشینری ہلا کر رکھ دی جاتی ہے ۔ البتہ سوات یا بلوچستان جیسا کوئی غیر اہم مسئلہ ہو ، دس پندرہ لاکھ معصوم بچے ، عورتیں ، بوڑھے اور جوان گھر سے بے گھر ہو کر ایک ایک روٹی اور ایک قناعت کے لئے مارے مارے پھر رہے ہوں تو اس وقت حکمران محض ایک ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر کے یوں مطمئن اور لاتعلق ہو کر بیٹھ جاتے ہیں جیسے کوئی موٹر سائیکل سوار نئی نویلی گاڑی کو سکریچ ڈال کر ایسے لاتعلقی سے گذر جاتا ہے جیسے اسے اس بات سے کوئی سروکار ہی نہ ہو کہ وہ کیا کر گذرا ہے۔اشفاق صاحب ٹھیک ہی کہا کرتے تھے کہ زیادہ پڑھنے لکھنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں کیونکہ سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ اسلام آباد میں رہتے ہیں اور آج تک وہاں سے کوئی اچھی خبر نہیں آئی!!!


    روزنامہ جنگ

  2. #2
    raz24726's Avatar
    raz24726 is offline Advance Member
    Last Online
    17th April 2024 @ 08:05 PM
    Join Date
    16 Dec 2009
    Location
    Agr Milu To Muj
    Gender
    Male
    Posts
    5,502
    Threads
    79
    Credits
    1,178
    Thanked
    432

    Default

    [IMG]http://i557.***********.com/albums/ss20/raz24726/raz24726itd-2.png[/IMG]

  3. #3
    IT.BOY's Avatar
    IT.BOY is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2017 @ 12:13 PM
    Join Date
    26 Dec 2007
    Location
    *MAA KI AGOOSH*
    Gender
    Male
    Posts
    28,374
    Threads
    651
    Credits
    998
    Thanked
    3079

    Default


    [FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]

  4. #4
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Shukrya APssand krnay KA

  5. #5
    s_baig is offline Advance Member
    Last Online
    15th January 2021 @ 03:36 PM
    Join Date
    16 Mar 2010
    Location
    JITHAY MOLA RAKHAY
    Posts
    1,325
    Threads
    15
    Credits
    1,206
    Thanked
    84

    Default

    To kya ap nay tune up kia agar nahin to pehli fursat maen krwa lain
    k is say barh k koi bat nahin

  6. #6
    mail2psh's Avatar
    mail2psh is offline Senior Member+
    Last Online
    29th June 2013 @ 11:33 AM
    Join Date
    16 Mar 2010
    Location
    Peshawar
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,961
    Threads
    237
    Credits
    0
    Thanked
    229

    Default

    nice dear

  7. #7
    AAMIR_555's Avatar
    AAMIR_555 is offline Senior Member+
    Last Online
    29th July 2017 @ 01:36 PM
    Join Date
    08 May 2009
    Location
    casmatics ke du
    Posts
    6,338
    Threads
    450
    Credits
    98
    Thanked
    154

    Default

    very nice sharing

  8. #8
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Passand Karne Ka Shukriya

  9. #9
    irfan72's Avatar
    irfan72 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th February 2020 @ 02:47 PM
    Join Date
    19 Feb 2010
    Location
    Bannu Khyber Pakhtunkhwa
    Gender
    Male
    Posts
    1,493
    Threads
    101
    Credits
    816
    Thanked
    200

    Default

    nice sharing

  10. #10
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Buhat Achi Baat Likhi Gahi Hai....Shukria

  11. #11
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Passand Karne, Ka Shukriya

  12. #12
    ALONE ßIRD ®'s Avatar
    ALONE ßIRD ® is offline Senior Member+
    Last Online
    15th June 2010 @ 08:01 AM
    Join Date
    08 Apr 2010
    Location
    Birds have no locat.
    Age
    32
    Posts
    310
    Threads
    3
    Credits
    0
    Thanked
    9

    Default

    Nic

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 22nd March 2018, 07:59 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 8th December 2015, 03:24 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 6th June 2011, 04:42 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •