Results 1 to 10 of 10

Thread: ڈاکٹر محمد یونس کی “افراتفری“ سے انتخاب

  1. #1
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Thanked
    334

    Default ڈاکٹر محمد یونس کی “افراتفری“ سے انتخاب

    ڈاکٹر محمد یونس کی “افراتفری“ سے انتخاب
    مرزا صاحب ہمارے ہمسائے تھے، یعنی ان کے گھر میں جو درخت تھا، اس کا سایہ ہمارے گھر میں بھی آتا تھا۔ اللّہ نے انہیں سب کچھ وافر مقدار میں دے رکھا تھا۔ بچّے اتنے تھے کے بندہ ان کے گھر جاتا تو لگتا سکول میں آگیا ہے۔ان کے ہاں ایک پانی کا تالاب تھا جس میں سب بچّے یوں نہاتے رہتے کہ وہ تالاب میں 500 گیلن پانی بھرتے اور سات دن میں 550 گیلن نکالتے۔وہ مجھے بھی اپنے بچّوں کی طرح سمجھتے یعنی جب انہیں مارتے تو ساتھ مجھے بھی پیٹ ڈالتے، انہیں بچّوں کا آپس میں لڑنا جھگڑنا سخت ناپسند تھا۔ حلانکہ ان کی بیگم سمجھاتیں کے مسلمان بچّے ہیں، آپس میں نہیں لڑیں گے تو کیا غیروں سے لڑیں گے۔ایک روز ہم لڑ رہے ھے، بلکہ یوں سمجھیں رونے کا مقابلہ ہو رہا تھا۔ یوں بھی رونا بچّوں کی لڑائی کا ٹریڈ مارک ہے۔ اتنے میں مرزا صاحب آگئے۔
    " کیوں لڑ رہے ہو "

    ہم چپ ! کیونکہ لڑتے لڑتے ہمیں بھول گیا تھا کہ کیوں لڑ رہے ہیں۔انہوں نے ہمیں خاموش دیکھا تو دھاڑے، " چلو گلے لگ کر صلح کرو "۔ وہ اتنی زور سے دھاڑے کہ ہم ڈر کے ایک دوسرے کے گلے لگ گئے۔ اس بار جب میں نے لوگوں کو عید ملتے دیکھا تو یہی سمجھا کہ یہ سب لوگ بھی ہماری طرح صلح کر رہے ہیں۔
    عید کے دن گلے ملنا، عید ملنا کہلاتا ہے۔پہلی بار انسان اس دن گلے ملا، جب خُدا نے اسے ایک سے دو بنایا۔ یوں آج بھی گلے ملنے کا عمل دراصل انسان کے ایک نہ ہونے کا اعلان ہوتا ہے۔ یہ عمل ہمیں دوسرے جانوروں سے مماز کرتا ہے کہ وہ گلے پڑ تو سکتے ہیں، گلے مل نہیں سکتے۔

    ہمارے یہاں عید ملنا، عید سے بہت پہلے شروع ہو جاتا ہے۔ دکاندار گاہکوں سے کلرک سائلوں سے اور ٹریفک پولیس والے گاڑی والوں کو روک روک کر ان سے عید ملتے ہیں۔بازاروں میں عید سے پہلے اتنا رش ہوتا ہے کہ وہاں سے گزرنا بھی عید ملنا ہی لگتا ہے۔ کچھ نوجوان تو لبرٹی اور بانو بازار میں عید ملنے کی ریہرسل کرنے جاتے ہیں۔

    عید کے دن خوشبو لگا کر عیدگاہ کا رُخ کرتا ہوں۔ واپسی پر کپڑوں سے ہر قسم کی خوشبو آرہی ہوتی ہے سوائے اس خوشبو کے جو لگا کر جاتا ہوں۔عید مل مل کر وہی حال ہو جاتا ہے جو سو میٹر کی ھرڈل جیتنے کے بعد ہوتا ہے۔ اوپر سے گوجرانوالہ کی عید ملتی مٹی ایسی کہ جب واپس آ کر گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوں تو گھر والے گردن نکال کر کہتے ہیں
    " جی ! کس سے ملنا ہے "

    [color]سیاستدان تو عید یوں ملنے نکلتے ہیں، جیسے الیکشن کمپین پہ نکلے ہوں۔ جیتنے سے پہلے وہ عید مل کر آگے بڑھتے ہیں اور جیتنے کے بعد عید مل کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔پنجاب کے ایک سابق گورنر کا عید ملنے کا انداز نرالہ ہوتا تھا۔ ان کا حافظہ ہمارے ایک ادیب دوست جیسا تھا جو ایک ڈاکٹر سے اپنے مرضِ نسیان کا علاج کروا رہے تھے، دو ماہ کے مسلسل علاج کے بعد ایک دن ڈاکٹر نے پوچھا
    " اب تو نہیں بھولتے آپ "
    " بالکل نہیں، مگر آپ کون ہیں اور کیوں پوچھ رہے ہیں "


    وہ سابق گورنر بھی عید پر معززیں سے عید ملنا شروع کرتے، ملتے ملتے درمیان تک پہنچتے تو بھول جاتے کہ کس طرف کے لوگوں سے مل لیا اور کس طرف کے لوگوں سے ابھی ملنا ہے۔ یوں وہ پھر نئے سرے سے عید ملنے لگتے۔ ایسے ہی ایک صاحب تیز دریا عبور کرنے کی کوشش میں تھے مگر عین دریا کے درمیان سے واپس پلٹ آئے۔ لوگوں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگے، دراصل جب میں دریا کے درمیان پہنچا تو بہت تھک گیا سو واپس لوٹ آیا۔

    شاعر وہ طبقہ ہے جو خوشی غمی دونوں موقعوں پرشعر کہتا ہے۔ کہتے ہیں کہ سکھ کرپان کے بغیر، بنگالی پان کے بغیر اور شاعر دیوان کے بغیر گھر سے نہیں نکلتا۔ اس لئے شاعر عید ملنے کے لئے بھی مشاعرے ہی کرتے ہیں۔ یوں مشاعروں کو لفظوں کا عید ملنا کہہ لیں اگرچہ وہ ہوتی تو لفظوں کی ہاتھاپائی ہے۔

    بچّے پیار سے عید کو عیدی کہتے ہیں۔ اس لئے ان کو عیدی ملنا ان کا عید ملنا ہے۔ عورتیں بھی اکٹھی ہو کر عید ملتی ہیں، لیکن جہان چار عورتیں اکٹھی ہوں ویاں وہ ایک دوسرے سے نہیں، پانچویں سے خوب خوب ملتی ہیں۔ اور کوئی وہاں سے اٹھ کر اس لئے نہیں جاتی کہ جانے کے بعد وہاں بیٹھی رہنے والیاں اس سے " عید ملنا " نہ شروع کر دیں۔

    عید کے روز امام مسجد سے عید ملنے کا یہ طریقہ ہے کہ اپنی مُٹھی مولوی صاحب کی ہتھیلی پر یوں رکھیں کہ ان کے منہ سے جزاک اللّہ کی آواز نکلے۔ چھوٹے شہروں میں نوجوانوں کی اکثریت سینما گھروں میں بھی عئد ملنے جاتی تھی۔ بکنگ کے سامنے وہ عید ملن ہوتی ہے کہ جو سفید سوٹ پہن کر آتا ہے وہ براؤن سوٹ بلکہ کبھی کبھی تو کالے سوٹ میں لوٹتا ہے، اکثر بنیان میں بھی واپس آتے ہیں۔ عید ملنا وہ ورزش ہے جس سے وزن بہت کم ہوتا ہے۔ میرا ایک دوست بتاتا ہے کہ بیرونِ ملک میں نے عید پر سو پاؤنڈ کم کئے۔ [/color]

  2. #2
    raz24726's Avatar
    raz24726 is offline Senior Member+
    Last Online
    9th October 2019 @ 07:51 PM
    Join Date
    16 Dec 2009
    Location
    Agr Milu To Muj
    Gender
    Male
    Posts
    5,502
    Threads
    79
    Credits
    969
    Thanked
    432

    Default

    [IMG]http://i557.***********.com/albums/ss20/raz24726/raz24726itd-2.png[/IMG]

  3. #3
    zainbutt15's Avatar
    zainbutt15 is offline Advance Member
    Last Online
    7th February 2023 @ 11:20 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    New York U S A
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,007
    Threads
    29
    Credits
    86
    Thanked
    485

    Default

    Great Sharing

  4. #4
    Join Date
    21 Dec 2008
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,478
    Threads
    127
    Credits
    1,716
    Thanked
    94

    Default

    Dr youns my favrit riter han. Thnx 4 quoting frm his buk...

  5. #5
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Passand Karne Ka Shukriya

  6. #6
    shahid_iqbal's Avatar
    shahid_iqbal is offline Senior Member+
    Last Online
    17th August 2011 @ 11:42 AM
    Join Date
    21 Oct 2008
    Location
    Abu Dhabi United Arab Emirates
    Posts
    125
    Threads
    22
    Credits
    0
    Thanked
    8

    Default

    Thanks yaar, great

    Dr. Younis butt ki to baat he kiya hai.

    again thanks

  7. #7
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Passand Karne Ka Shukriya

  8. #8
    Join Date
    18 Jun 2015
    Location
    in your heart
    Gender
    Male
    Posts
    137
    Threads
    10
    Credits
    920
    Thanked
    4

    Default

    nice g

  9. #9
    mandhrani is offline Senior Member+
    Last Online
    31st October 2016 @ 05:44 PM
    Join Date
    07 Feb 2009
    Age
    40
    Posts
    70
    Threads
    1
    Credits
    5
    Thanked: 1

    Default

    Nive

  10. #10
    Mr Leet's Avatar
    Mr Leet is offline Senior Member+
    Last Online
    17th November 2019 @ 10:26 PM
    Join Date
    23 Feb 2015
    Location
    In Every Heart
    Gender
    Male
    Posts
    436
    Threads
    14
    Credits
    142
    Thanked
    18

    Default

    Nice
    •°•Mr Leet•°•

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 4th June 2016, 07:48 PM
  2. Replies: 25
    Last Post: 15th February 2011, 06:09 AM
  3. Replies: 9
    Last Post: 20th March 2010, 11:52 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 7th December 2009, 09:13 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •