Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 21

Thread: پی ٹی اے اردو ویب سائیٹ کا افتتاح

  1. #1
    rana_sab's Avatar
    rana_sab is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd September 2016 @ 10:48 AM
    Join Date
    23 Feb 2009
    Age
    50
    Posts
    220
    Threads
    22
    Credits
    0
    Thanked
    14

    Default پی ٹی اے اردو ویب سائیٹ کا افتتاح

    اسلام آباد (17 مارچ ، 2010):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے انٹر نیٹ پر اپنی سرکاری ویب سائیٹ کا آغازاردو میں بھی کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز ، اسلام آباد میں منعقدکی گئی۔ پی ٹی اے کی اردو ویب سائیٹ کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم کے مشیر برائے آئی ٹی ، سردار محمد لطیف کھوسہ نے کیا۔اس موقع پر چئیرمین پی ٹی اے ، ڈاکٹر محمد یٰسین ،ممبر(فنانس) پی ٹی اے، سید نصرالکریم غزنوی ، ممبر (ٹیکنیکل)پی ٹی اے، ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر بھی موجود تھے۔


    پی ٹی اے کی اردو ویب سائیٹ کا ڈیزائن اور خاکہ انگریزی ویب سائیٹ جیسا ہو گا اوراسی مواد کو آسان اردو میں ترجمہ کر کے پیش کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد در اصل ان انٹر نیٹ صارفین کو آن لائن معلومات تک رسائی فراہم کرنا ہے جو عمومی طور پر انٹرنیٹ کے استعمال اور انگریزی زبان سے کم واقفیت رکھتے ہیں۔ لیکن اب وہ صارفین بھی اس ویب سائیٹ کے ذریعے پی ٹی اے کی سرگرمیوں، فیصلوں، پالیسیوں، تحفظ صارفین ریگولیشنز اور کمپلینٹ مینیجمنٹ سسٹم سے متعلق آن لائن معلومات تک رسائی حاصل کر کے ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔


    صارفین پی ٹی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے اس کی مختلف سہولیات بھی استعمال کر سکیں گے۔ پی ٹی اے اپنے ہیڈ کوارٹرز اور زونل دفاتر کے ساتھ ساتھ اپنی ویب سائیٹ پر بھی ٹیلی کام صارفین کی مختلف شکایات براہ راست وصول کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مخصوص سسٹم سی ایم ایس (کانٹنٹ مینیجمنٹ سسٹم) تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین کی شکایات کے نئے نظام کو آپریٹرز کے نظام سے مربوط کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے ذریعے شکایات کا اندراج اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میںکیا جا سکے گا۔ صارفین اس ویب سائیٹ پر اپنی شکایات کا اندراج ”شکایات“ کے نام سے موجود لنک کے تحت ایک سادہ اور آسان شکایت فارم پر کر کے بہ آسانی کرا سکیں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے کی اردو ویب سائٹ پرسم انفارمیشن سسٹم 668 ، چوری شدہ موبائل کو ایمی نمبر کے ذریعے بلاک کرانا، ٹیلی کام سیکٹر کی کارکردگی کے اعدادوشمار اور پی ٹی اے کی دیگر ایسی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔پی ٹی اے کی اردو ویب سائیٹ ملاحظہ کرنے کیلئے صارفین www.pta.gov.pk لنک پر جا سکتے ہیں اس لنک کے تحت کھلنے والے صفحے پر موجود مینیو میں ”اردو“ کا بٹن دبانے سے صارفین اردو ویب سائیٹ پر پہنچ جائیں گے۔


    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے آئی ٹی، سردار محمد لطیف خان کھوسہ نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشنز کے شعبے کی شاندار کارکردگی پر پی ٹی اے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی سی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہم صارفین کی سہولت اور ان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے انٹر نیٹ ، موبائل اور ٹیلی کمیونیکیشن کے دیگر شعبوں میں جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کیلئے کام کر رہے ہیں وہاں ہمیں اپنے ریگولیٹری نظام اور پالیسی کے ڈھانچے کے تحفظ، استحکام اور اس پر کامیابی سے عمل دراآمد کو یقینی بنانا ہو گا ۔


    انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انٹرنیٹ کے وسیع فروغ کا براہ راست تعلق انٹر نیٹ ویب سائیٹس کے مقامی زبان میں ایڈیشنز کی دستیابی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مَیں ٹیلی کام صارفین کو نت نئی سہولیات کی فراہمی کے اقدام پر پی ٹی اے کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کی اردو ویب سائیٹ کے اجرا سے پاکستان کے عوام کیلئے ٹیلی کمیونیکیشن سے متعلق معلومات کی حصولی کا ایک نیا ذریعہ دستیاب ہو جائے گااور اس سلسلے میں حکومت اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔


    اس موقع پر چئیرمین پی ٹی اے نے وزیر اعظم کے مشیر برائے آئی ٹی کو پی ٹی اے کی کارکردگی ، عزائم اور کامیابیوں کے حوالے سے بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے نزدیک پاکستان میں براڈ بینڈ انٹر نیٹ سروسز کے پھیلاﺅ میں سب سے بڑی رکاوٹ مقامی کانٹنٹ کی عدم دستیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ٹیلی کام انڈسٹری اور تعلیمی اداروں سے رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان کے عوام کو مقامی کانٹنٹ اور ایپلی کیشنز کی فراہمی کے ذریعے اس رکاوٹ کو دور کیا جا سکے۔ پی ٹی اے کی اردو ویب سائیٹ کا آغاز پاکستان میں انٹرنیٹ کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے جس کے ذریعے پی ٹی اے اردو میں مکمل ویب سائیٹ تیار کرنے والا پاکستان کا پہلا سرکاری اداراہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے اس اقدام سے مقامی کانٹنٹ کے فروغ کیلئے کی جانیوالی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور انٹرنیٹ کو عوام کے مزید قریب لایا جا سکے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ٹی اے کی اردو ویب سائیٹ یونی کوڈ فونٹ سٹینڈرڈ کو استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ یونی کوڈ سٹینڈرڈ (یو ٹی ایف - 8) ایسی خصوصیت کا حامل ہے کہ اس میں کلائینٹ کمپیوٹر پر اردو فونٹس انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
    Last edited by rana_sab; 30th March 2010 at 03:51 PM.

  2. #2
    safdar302's Avatar
    safdar302 is offline Advance Member
    Last Online
    15th January 2020 @ 10:53 AM
    Join Date
    15 Oct 2008
    Location
    Dubai
    Posts
    12,060
    Threads
    560
    Credits
    1,219
    Thanked
    174

    Default

    nice sharing
    keep it up
    great work
    Honest prayer from the heart has great power

  3. #3
    adbuxpay is offline Member
    Last Online
    16th September 2012 @ 12:53 PM
    Join Date
    29 Apr 2009
    Posts
    269
    Threads
    28
    Thanked
    3

    Default

    thanks

  4. #4
    Naveed Ahmed1 is offline Senior Member+
    Last Online
    26th June 2012 @ 04:53 PM
    Join Date
    24 Dec 2009
    Location
    Hyderabad
    Age
    37
    Posts
    278
    Threads
    6
    Credits
    0
    Thanked
    24

    Default

    Nice information

  5. #5
    faisalmeraj's Avatar
    faisalmeraj is offline Senior Member+
    Last Online
    15th November 2012 @ 08:20 PM
    Join Date
    23 Jul 2008
    Location
    Aap Ka Dil
    Age
    42
    Posts
    729
    Threads
    33
    Credits
    0
    Thanked
    4

    Default

    good sharing

  6. #6
    *KHAN*JEE*'s Avatar
    *KHAN*JEE* is offline Advance Member+
    Last Online
    14th January 2021 @ 05:22 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    .*'""*JaNNaT*""
    Gender
    Male
    Posts
    23,576
    Threads
    649
    Credits
    91
    Thanked
    1618

    Default

    Nice Info....
    Do What is Right, Not What is Easy ...

  7. #7
    KhanGul is offline Senior Member+
    Last Online
    19th November 2018 @ 10:22 AM
    Join Date
    15 Jul 2008
    Location
    Peshawar
    Age
    45
    Posts
    231
    Threads
    6
    Credits
    28
    Thanked
    16

    Default

    good news
    اللہ سب کا بھلا کرے

  8. #8
    zainbutt15's Avatar
    zainbutt15 is offline Advance Member
    Last Online
    7th February 2023 @ 11:20 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    New York U S A
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,007
    Threads
    29
    Credits
    86
    Thanked
    485

    Default

    Great Sharing

  9. #9
    rana_sab's Avatar
    rana_sab is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd September 2016 @ 10:48 AM
    Join Date
    23 Feb 2009
    Age
    50
    Posts
    220
    Threads
    22
    Credits
    0
    Thanked
    14

    Default

    آپ سب دوستوں کا پسند کرنے کیلئے شکریہ

  10. #10
    USAMA ASGHAR is offline Member
    Last Online
    17th July 2012 @ 11:57 AM
    Join Date
    15 Mar 2010
    Location
    Islamabad
    Posts
    311
    Threads
    12
    Thanked
    20

    Default

    Thanks for info

  11. #11
    Tariq Naeem is offline Senior Member+
    Last Online
    9th September 2019 @ 08:49 AM
    Join Date
    05 Sep 2009
    Age
    38
    Posts
    156
    Threads
    8
    Credits
    1,084
    Thanked
    3

    Default

    Nice info

  12. #12
    m_akram's Avatar
    m_akram is offline Senior Member+
    Last Online
    15th April 2013 @ 01:10 PM
    Join Date
    16 Jul 2009
    Age
    37
    Posts
    275
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    7

    Default

    nice sharing.....

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 16
    Last Post: 3rd February 2017, 10:57 AM
  2. Replies: 13
    Last Post: 29th July 2016, 01:01 PM
  3. Replies: 15
    Last Post: 3rd December 2014, 01:24 PM
  4. Solved اڈوب فوٹو شاپ میں تحریر کو فُل سجٹی فائی کی
    By Decent-boy in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 23
    Last Post: 27th June 2012, 08:40 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 17th December 2009, 11:49 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •