لیکن یہ جہاد جو ہمارے ملک میں جاری ہے اس کا کیا کیا جاے اس میں کویی شک نہیں یہ جہادی شاید ہماری ایجنسیوں نے تیار کیے تھے لیکن اُن کا ٹریک تبدیل ہوگیا ہے
یہ بڑی خطرناک حالت ہے کہ ہماری نوجوان نسل دوسروں کے ہاتھوں کھیل رہی ہے
پچھلے دو دنوں میں ساٹھھ پاکستانیوں کو خودکش حملوں میں قتل کردیا گیا ہے یہ لمحہ فکریہ ہے اس کا ذمہ دار کون ہے ان نوجوانوں کو واپس پاکستانیت کے دھارے میں کون لاے گا علماء کے فتوے اور امام کعبہ کے فتوے بے معنی ہو کر رہ گے ہیں ہماری پاکستانی قوم کو ذہنی لحاظ سے تقسیم کیا جارہا ہے
اس کا حل کیا ہے جہاد کی صحیح تشریح کون کرے گا عموما لمبے لمبے تبصرے اور قرآن و حدیث کے حوالے پیش کے جاتے ہیں لیکن موجودہ حالات کو کویی نظر میں نہیں رکھتا کیا مسایل کا حل صرف لڑایی میں ہی ہے
نہ مارنے والے کا پتہ نہ مرنے والے کا پتہ
سیاسی قیادت اور دینی قیادت دونوں ہی عوام کو ورغلا رہے ہیں سچا کون ہے اللہ جانتا ہے
ایک پاکستانی کی حثیت سے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اور اپس میں محبت اور رواداری کا تعلق قایم کرنا چاہیے
Bookmarks